• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ویوو کا مڈ رینج وائے 77 ای متعارف

شائع August 12, 2022
فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: کمپنی
فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: کمپنی

چینی موبائل کمپنی نے اپنی مقبول وائے سیریز کا مڈ رینج فائیو جی فون ’وائے 77 ای‘ متعارف کرادیا۔

کمپنی نے وائے سیریز کے اسی فون کو چین اور ملائیشیا پہلے ہی متعارف کرایا تھا مگر جو ماڈیول دیگر ممالک میں پہلے پیش کیا گیا تھا وہ دنیا بھر میں متعارف نہیں کرایا گیا تھا۔

لیکن اب کمپنی نے ’وائے 77 ای‘ کو فائیو جی سپورٹ، مختلف فیچرز اور اپگریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں پیش کردیا، جسے مڈ رینج کا بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

’وائے 77 ای‘ میں کمپنی نے بیک پر دو کیمرے دیے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 13 میگا پکسل وائڈ اینگل فیچرز کے ساتھ کا دیا گیا جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔

موبائل کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ موبائل کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے اس میں وہ تمام فیچرز دیے گئے ہیں جو بڑے بجٹ کے فون میں شامل کیمروں میں ہوتے ہیں۔

فون کو 8۔6 انچ کی اولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں ڈائمنسٹی 810 کی چپ جب کہ ایںڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

پانچ ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے حامل موبائل میں 18 واٹ کا ٹائپ سی چارجر دیا گیا ہے اور اسے تین مختلف جی بی ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

’وائے 77 ای‘ کو 6، 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فونز کی کم سے کم قیمت 40 ہزار روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ قیمت 55 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024