• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ہفتہ وار مہنگائی معمولی کمی کے بعد 37.69 فیصد رہی

شائع August 13, 2022
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے سبب حساس پرائس انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ مہنگائی 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.08 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ایس پی آئی میں سالانہ بنیادوں پرمہنگائی 38.63 فیصد کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر 37.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور9 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 16 مصنوعات کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں 3.38فیصد اضافہ

پی بی ایس کے ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ پیاز 10.18 فیصد، کیلے 2.71 فیصد، چکن 1.3 فیصد، گھی 0.79 فیصد، سرسوں کا تیل 0.36 فیصد، باسمتی چاول 0.33 فیصد، کوکنگ آئل 0.17 فیصد اور مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 1.10 فیصد سستی ہوئیں۔

دوسری طرف ٹماٹر کی قیمت 10.35 فیصد، نمک 3.73 فیصد، انڈے 3.67 فیصد، ماش کی دال 3.65 فیصد، مونگ کی دال 3.18 فیصد، مسور کی دال 2.13 فیصد، لہسن 2.03 اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 1.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہانہ 17 ہزار 732 روپے سے کم آمدنی والے گروپ کے لیے ایس پی آئی 0.12 فیصد کم ہوا جبکہ 44 ہزار 175 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کے لیے حساس پرائس انڈیکس 0.07 فیصد کم ہوا۔

سالانہ بینادوں پر مسور کی دال 111.9 فیصد، پیاز 90.05 فیصد، کوکنگ آئل 73.5 فیصد، گھی 70.54 فیصد اور چکن 57.14 فیصد مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں: ہفتہ وار مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 109.15 فیصد، پیٹرول 88.94 فیصد، صابن 61.92 فیصد اور کم آمدنی والے گروپ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 52.61 فیصد اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024