• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

قومی ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی کی فٹنس کیلئے اہم

شائع August 15, 2022
پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو دورہ سری لنکا میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے—فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو دورہ سری لنکا میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے نیدرلینڈز کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں اہم کوالیفائنگ پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ توجہ اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ شاہین شاہ کی فٹنس کے پیش نظر ہمارے ساتھ ڈاکٹر بھی موجود ہے۔

اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو سری لنکا کے حالیہ دورے کے موقع پر گھٹنے میں معمولی چوٹ آئی تھی، جو قومی ٹیم کے لیے رواں ماہ کے آخر میں ہونے ایشیا کپ اور پرانے حریف بھارت کے ساتھ مقابلے میں ان کی شرکت کے حوالے سے پریشان کن دھچکا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان تیز گیند کرنے والے اسٹار کرکٹر پر مزید دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے جو کہ صرف 4 برس قبل عالمی سطح پر متعارف ہوئے تھے اور اس کے بعد سے تینوں طرز کرکٹ میں اب تک 97 میچ کھیل چکے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’شاہین آفریدی کا خیال رکھنے کے لیے ہم اپنے ساتھ چند ڈاکٹروں کو بھی لے کر جا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں حصہ لیں تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ آیا وہ فٹ ہیں اور کیا ایشیا کپ کے لیے تیار ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ مگر ہمارے پاس 11 ٹرمپ کارڈز بھی ہیں، ان میں سے ہر ایک اپنے دن پر میچ ونر ہو سکتا ہے اور ان سب پر اعتماد ہے، چاہے وہ بلے باز ہوں یا باؤلر۔

واضح رہے کہ 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے روٹرڈیم میں شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

یہ سیریز 13 ملکی سپر لیگ کا حصہ ہے جہاں سے سرفہرست 7 ٹیموں کے علاوہ میزبان بھارت 2023 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کی پہلی بار کھل کر منگنی اور شادی سے متعلق گفتگو

پاکستانی ٹیم اس وقت 90 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جس نے اپنے ہی ملک میں کھیلی گئی گزشتہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

کسی بھی ٹیم کو سرفہرست 7 ٹیموں میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکامی کا مطلب یہ ہوگا کہ کوالیفائنگ مقابلے کے ذریعے ایک مشکل ترین مقابلوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

بابر اعظم نے کہا کہ سپر لیگ کے اہم پوائنٹس داؤ پر لگے ہوئے ہیں، جنہیں ہم کھو نہیں سکتے۔

قبل ازیں ٹیم کی یورپ روانگی پر انہوں نے کہا تھا کہ میرے خیال میں حالات انگلینڈ جیسے ہوں گے، موسم ٹھنڈا ہوگا لہٰذا ہم نے گھر کے اندر ایئر کنڈیشنز میں پریکٹس کی ہے، شاید اس سے حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک صرف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جاچکے ہیں، جن میں ایک 1996میں پاکستان میں ہوا تھا، ایک میچ ورلڈ کپ 2003 کے دوران جنوبی افریقہ میں جبکہ ایک میچ چمپیئنز ٹرافی 2002 میں سری لنکا میں کھیلا گیا تھا اور ان تینوں میچوں میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی تھی۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی سے رشتے داری کا معاملہ، شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا

رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد، نیدرلینڈز کی ٹیم 50 اوورز کی کرکٹ کے لیے بڑی پرامید ہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم سپرلیگ میں آخری نمبر پر ہے، انہوں نے اپنے 16 میں سے صرف دو میچ جیتے ہیں، ایک بے نتیجہ اور 13 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

افغانستان، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مسلسل 12 شکستوں کے بعد نیدرلینڈز نے آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں میں فتح حاصل کی تھی۔

انگلینڈ نے رواں برس جون میں ان کے خلاف 4 وکٹوں پر 498 رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے ایک روزہ کرکٹ میں عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

لیکن نیدرلینڈز کے نئے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کا خیال ہے کہ بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے ان کی نوجوان ٹیم کو مدد ملی ہے۔

جون میں پیٹر سیلار کی جگہ کپتان بننے والے اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ اب بھی ایسوسی ایٹ ٹیموں کے لیے ایک معیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کئی نوجوان کرکٹر آئے ہیں، جنہوں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس لیے میں اگلے دو تین برس کے لیے پرجوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کیلئے بڑا اعزاز، کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کھیلنا عالمی معیار کے باؤلرز اور بلے بازوں کا سامنا کرنے کا ایک اور موقع ہے اور یہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک بہت بڑی تیاری ثابت ہوگی۔

کپتان نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو بڑی قوموں کے ساتھ کھیلنے کے مواقع کے لیے یہ موسم گرما بہت زبردست رہا ہے مگر تھوڑی شرم کی بات یہ ہے کہ ہمیں عملی طور پر کوئی فتح حاصل نہیں ہوئی۔

سیریز کے لیے پاکستان نے خراب فارم کی وجہ سے فاسٹ باؤلر حسن علی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے اور ان کی جگہ تیز گیند باز نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے، ان کے علاوہ شاہنواز دہانی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر اسکواڈ میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کے خیر سگالی سفیر مقرر

دوسری جانب نیدرلینڈز نے 38 سالہ آل راؤنڈر ویسلے بیریسی کو تین سال کی غیر حاضری کے بعد ٹیم میں واپس بلا لیا ہے۔

منگل کو سیریز افتتاحی میچ کے بعد دونوں ٹیمیں جمعرات اور اتوار کو دوبارہ آمنے سامنے ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024