• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایمن الظواہری کی موجودگی، امریکا کا بھروسہ طالبان پر سے اٹھ گیا

شائع August 18, 2022
نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ آخری ببراہِ راست ملاقات تھی جو امریکا کی طالبان کے ساتھ ہوئی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ آخری ببراہِ راست ملاقات تھی جو امریکا کی طالبان کے ساتھ ہوئی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکا نے کہا ہے کہ اب اسے یقین نہیں ہے کہ طالبان ان وعدوں پر عمل درآمد کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جو انہوں نے دوحہ، قطر میں امریکی مذاکرات کاروں کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے کیے تھے۔

ڈان اخبار کیرپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی 'اس خیال کو تقویت دیتی ہے کہ طالبان اس سے پہلے اپنے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کی تعمیل کرنے پر آمادہ یا اس کے قابل نہیں رہے'۔

خیال رہے کہ فروری 2020 میں امریکا اور طالبان نے دوحہ، قطر میں ایک امن معاہدے پر دستخط کیے تھے تا کہ افغانستان میں 2 دہائی سے جاری جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا افغان مرکزی بینک کے منجمد اثاثے جاری کرنے سے انکار

یہ معاہدہ بالآخر 15 اگست 2021 کو افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا باعث بنا۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ حقانی طالبان نیٹ ورک کے سینئر ارکان ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی سے آگاہ تھے اور انہیں باقاعدہ طور پر پناہ دے رکھی تھی، اس سے ہماری سوچ پر اثر پڑا اور ہم اب بھی اس کے مضمرات پر غور کررہے ہیں۔

محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں ایک صحافی نے نشاندہی کی کہ 27 جولائی کو افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ نے تاشقند میں طالبان کے وفد سے ملاقات کی تھی۔

حالانکہ اس وقت تک امریکا کو معلوم تھا کہ ایمن الظواہری کابل میں طالبان کی حفاظت میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا، پاکستان طالبان پر لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دینے کیلئے زور دے رہے ہیں، انٹونی بلنکن : نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ آخری ببراہِ راست ملاقات تھی جو امریکا کی طالبان کے ساتھ ہوئی تھی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 'آپ سمجھ سکتے ہیں، میرے خیال میں، وہ رازداری جس کے ساتھ امریکی حکومت آئندہ کے منصوبوں کو رکھتی ہے، ایسی چیز نہیں ہے جس پر ہم نے پہلے سے طالبان کے ساتھ بات چیت کی ہو۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024