• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آئی فون 14 کو آئندہ ماہ ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع August 18, 2022
ایپل ہر سال ستمبر میں فون پیش کرتا ہے—فائل فوٹو: فیس بک
ایپل ہر سال ستمبر میں فون پیش کرتا ہے—فائل فوٹو: فیس بک

امریکا کی معروف کمپنی ایپل ہر سال ستمبر میں اپنی پروڈکٹس متعارف کراتی ہے اور اس بار بھی کمپنی کی جانب سے آئندہ ماہ کے آغاز میں آئی فون 14 کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

امریکی اخبار ’بلوم برگ‘ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایپل کے ملازمین نے آئندہ ماہ ہونے والے کمپنی کے آن لائن ایونٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور موبائل سیلرز کو بھی تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امکان ہے کہ آئی فون 14 کو آئندہ ماہ سات ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا اور اسے فروخت کے لیے 16 ستمبر کو پیش کردیا جائے گا۔

فون کو متعارف کرائے جانے دو ہفتوں بعد اس کی دنیا بھر میں فروخت شروع کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے پہلے سے بہتر اور طاقتور 4 نئے آئی فونز متعارف

رپورٹ کے مطابق آئی فون 14 کے ساتھ ہی کمپنی آئی پیڈ، میک کمپیوٹر اور ایپل واچ بھی آئندہ ماہ متعارف کرائے گی۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ اس بار آئی فون اپگریڈ سیلفی کیمرا ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی فون کے اب تک متعارف کرائے گئے فونز میں سیلفی کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے، تاہم اب ممکنہ طور پر اسے اپ گریڈ کرکے زیادہ میگا پکسل کے ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ساتھ دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون 13 سیریز کے چند 'خفیہ' فیچرز

یہ رپورٹس ہیں کہ اس بار کمپنی آئی فون کے چار ماڈیول پیش کرے گا اور اس بار متعارف کرائے جانے والے آئی فون 14 کے منی یعنی چھوٹے اور قدرے سستے موبائل متعارف نہیں کرائے جائیں گے۔

ایپل اب تک اپنے متعارف کرائے گئے موبائلز کو چھوٹی اسکرین سمیت دیگر کم فیچرز کے ساتھ آئی فون منی کے طور پر بھی پیش کرتا آیا ہے، تاہم آخری بار اس کے منی فونز کی فروخت حوصلہ بخش نہیں تھی، جس وجہ سے کمپنی کی جانب سے اس بار ایسے فونز پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

خبریں ہیں کہ آئی فون 14 کی قیمت 1200 ڈالر سے شروع ہوگی اور زیادہ سے زیادہ اس کی قیمت 1800 ڈالر تک رکھی جائے گی، یعنی پاکستانی 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024