• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

فیفا ورلڈ کپ کی 'میزبانی' سے متعلق ویب سائٹ سے اسرائیل کا اخراج

شائع August 19, 2022
--فوٹو: مڈل ایسٹ مانیٹر
--فوٹو: مڈل ایسٹ مانیٹر

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی بکنگ اور میزبانی ویب سائٹ میں اسرائیل کا اخراج کرکے فلسطین کو بطور ریاست شامل کرلیا گیا۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کی بکنگ ویب سائٹ کی آفیشل ویب سائٹ میں اسرائیل کے بجائے فلسطین کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے قطر کو کن کن مراحل سے گزرنا پڑا؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل فہرست میں فلسطین کو مقبوضہ خطے کے طور پر دکھایا گیا تھا تاہم اب تبدیل کرکے فلسطین لکھا گیا ہے

اس پیش رفت پر سوشل میڈیا میں فلسطین کے حامیوں کی جانب سے تعریف کی جارہی ہے جبکہ اسرائیلی اور صیہونی حامی اس کو شرم ناک یا نسل پرستی سے تعبیر کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کے میڈیا میں بھی اس فیصلے پر غصے کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم آذربائیجان، آرمینیا اور جارجیا سمیت دیگر ممالک کی عدم شمولیت کو ایک دلیل کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہانگ کانگ کی ونٹرہل ہوسپٹلیٹی نامی کمپنی کے پاس ورلڈ کپ کے لیے میزبانی کی خدمات کے حقوق حاصل ہیں، جس نے نشان دہی کی ہے کہ وہ میزبانی کے لیے ایک ذیلی کمپنی ہے جو دنیا میں واحد کمپنی ہے جس کو فیفا نے ورلڈ کپ قطر 2022 کے ہر میچ کے ٹکٹ اور میزبانی کے پیکیج کی پیش کرنے کا اختیار دیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ فیفا کی جانب سے دیے گئے اختیارات کے مطابق وہ براہ راست یا مقرر کردہ سیلز ایجنٹس کے ذریعے خدمات کی پیش کش کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میچ کی میزبان کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیلز ایجنٹ ونٹریل ہوسپٹلیٹی کی جانب سے فلسطین کا نام دیا گیا ہے اور یہ دوسرے بی ایچ ہوسپٹلیٹی ایجنٹ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ان سیلزز ایجنٹس نے تمام خطوں میں میچ کی میزبانی کے لیے نمائندے مقرر کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کا ورلڈ کپ کیلئے آنے والے شائقین کی ٹینٹ میں میزبانی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں سیلز ایجنٹ مقرر کرنے کی تلاش کی گئی لیکن ایسا نہیں ہوپایا، یہ اسرائیل کے ساتھ کو منفرد چیز نہیں ہے کیونکہ کئی ممالک میں نمائندے نہیں ہیں اسی لیے ان کے نام ویب سائٹ میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا کی ٹکٹنگ اور براہ راست ونٹر ہل ہوسپٹلیٹی ویب سائٹ میں اسرائیل کا نام موجود ہے۔

اس سے قبل اسرائیل نے رواں برس جون میں فیفا کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ ٹورنامنٹ میں اسرائیلیوں کی شرکت اور قطر میں داخلے کی اجازت دی جائے گی اور اس سے یہ امکان پیدا ہوا کہ پہلی مرتبہ اسرائیلیوں کو غیرملکی پاسپورٹ کا استعمال کیے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

فیفا کے شرائط کے مطابق قطر پر لازم ہے کہ وہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ ایک جیسا سلوک کریں اور کسی ملک کا نام یا پرچم نہیں ہٹایا جائے گا۔

قطر کو 2022 کے عالمی کپ کی میزبانی 2010 میں عطا کی گئی تھی اور اہم تبدیلی اس ٹورنامنٹ کو دسمبر میں منعقد ہونا ہے کیونکہ اس سے قبل کھیلے جانے والے ورلڈکپ عموماً جون اور جولائی کے مہینوں میں کھیلے جاتے رہے ہیں۔

قطر میں ورلڈکپ کے لیے اس موسم کے انتخاب کامقصد بتایا گیا تھا کہ کھلاڑیوں کو خلیج کے گرم موسم سے محفوظ رکھنا ہے۔

عالمی کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں منعقد ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024