• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے بدترین شکست

شائع August 27, 2022
افغانستان نے ہدف 11ویں اوور میں حاصل کرلیا—فوٹو: اے ایف پی
افغانستان نے ہدف 11ویں اوور میں حاصل کرلیا—فوٹو: اے ایف پی
کپتان محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی
کپتان محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی
افغانستان کے باؤلرز نے شروع میں ہی سری لنکن بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا—فوٹو: اے ایف پی
افغانستان کے باؤلرز نے شروع میں ہی سری لنکن بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا—فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کے اوپنر کوسل مینڈس پہلے اوور کی پانچویں گیند پر فضل الحق فاروقی کی گیند پر صرف 2 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

فضل الحق فاروقی نے اگلی گیند پر چریتھ اسالینکا کو صفر پر آؤٹ کرکے سری لنکا کو دوسرا نقصان پہنچایا۔

نوین الحق نے دوسرے اینڈ سے اپنے پہلے اوور کی آخری گیند پر اوپنر پاتھم نیسانکا کی 3 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

سری لنکا کی چوتھی وکٹ 49 کے اسکور پر گری، جب مجیب الرحمٰن نے دانوشکا گناتھیلاکا کو جنت کریم کے ہاتھوں کیچ کرایا، وہ 17 رنز بناسکے۔

مجیب الرحمٰن نے 10 ویں اوور کی دوسری گیند پر وانیندو ہسورنگا کو بھی آؤٹ کردیا جبکہ کپتان داسن شناکا اگلے اوور میں کھاتہ کھولے بغیر محمدنبی کی وکٹ بنے۔

سری لنکا کی ساتویں وکٹ 69 کے اسکور پر بھانوکا راجاپکسے کی صورت گری، جس کے بعد محمد نبی نے متھیشا پاتھیرانا کو آؤٹ کردیا، جنہوں نے 5 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور کی چوتھی گیند پر 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور افغانستان کو ایک آسان ہدف دے دیا۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، مجیب الرحمٰن اور کپتان محمد نبی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ نوین الحق کے حصے میں آئی۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے دونوں اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور رحمت اللہ گرباز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 6 اوورز میں 83 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب لاکھڑا کیا۔

رحمت اللہ گرباز 18 گیندوں پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے افغان بلے باز تھے۔

حضرت اللہ زازئی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی تاہم ابراہیم زدران 15 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کی دو وکٹیں 10 ویں اوور میں 103 رنز پر گریں تاہم حضرت اللہ زازئی اور نجیب اللہ زدران نے مزید کسی نقصان کے 106 رنز مکمل کرکے ٹیم کو باآسانی 8 وکٹوں سے کامیابی دلادی۔

حضرت اللہ زازئی 37 اور نجیب اللہ 2 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

قبل ازیں ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

سری لنکا: داسن شناکا(کپتان)، پاتھم نیسانکا، کوسل مینڈس، چریتھ اسالینکا، دانوشکا گناتھیلاکا، بھانوکا راجاپکسا، وانیندو ہسارنگا ڈی سلوا، چمیکا کارونارتنے، مہیش تھیکشانا، دلشان میڈوشکان، میتھیشا پاتھیرانا

افغانستان: محمد نبی (کپتان)، حضرت اللہ زازئی، رحمت اللہ گلباز، ابراہیم زدران، کریم جنت، نجیب اللہ زدران، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، نوین الحق، مجیب الرحمٰن، فضل الحق فاروقی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024