• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ، پیٹرول 2 روپے 7 پیسے مہنگا

شائع September 1, 2022
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 2 روپے 99 پیسے فی لیٹر بڑھا دی۔

خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل کی ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2022 سے ہو گا۔


پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر نئی قیمتیں

  • پیٹرول 235 روپے 98 پیسے
  • ڈیزل 247 روپے 43 پیسے
  • مٹی کا تیل 210 روپے 32 پیسے
  • لائٹ ڈیزل آئل 201 روپے 54 پیسے

پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ڈیزل کی قیمت 2 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 92 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 79 پیسے بڑھائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 6 روپے 72 پیسے مزید مہنگا کردیا

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ میں ہونے والی ردوبدل کی روشنی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نفاذ 16 اگست سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے ہوگی۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کمی کی ہے اور نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے ہوگی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 199 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 43 پیسے کا اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے ہوگی۔

اس سے قبل حکومت نے 31 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 3.05 روپے سستا، ڈیزل 8.95 روپے مہنگا کرنے کا اعلان

وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ حکومت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کر سکتی ہے تاہم ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024