• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

برطانیہ، فرانس اور ڈنمارک کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد موصول

شائع September 2, 2022
عالمی برادری نے 3 کروڑ سے زائد سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں— فوٹو: اے پی پی
عالمی برادری نے 3 کروڑ سے زائد سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں— فوٹو: اے پی پی

ملک کے جنوبی حصے میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور ایسے میں پاکستان کو برطانیہ سے ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ اور ڈنمارک سے ایک کروڑ ڈینش کرون کی امداد موصول ہوئی ہے جہاں عالمی برادری نے 3 کروڑ سے زائد سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ملک میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کے حوالے سے بات کی اور فرانس نے بھی سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک ‘غیر معمولی’ آپریشن کا وعدہ کیا۔

مزید پڑھیں: سیلاب زدہ دادو میں پانی کی سطح 8 فٹ تک پہنچ گئی، امدادی سرگرمیاں جاری

برطانیہ کی جانب سے تازہ ترین فنڈنگ ​​گزشتہ ہفتے لندن کی جانب سے پاکستان کو امدادی کارروائیوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ فراہم کرنے کے بعد سامنے آئی ہے، سیکریٹری خارجہ لز ٹرس نے اعلان کیا کہ برطانیہ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کو مزید فوری امداد فراہم کر رہا ہے۔

کم از کم ایک کروڑ پاؤنڈز زمین پر موجود بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کے پاس جائیں گے تاکہ وہ پینے کے صاف پانی، صفائی، پناہ گاہ اور خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کے ذریعے لوگوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں، اس امداد سے متاثرہ خاندانوں کو ان کے گھروں کی مرمت اور روزی روٹی کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے کہا کہ انہوں نے پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو رقم دی ہے تاکہ بچ جانے والوں کی مدد کی جا سکے۔

وزیر ترقیات فلیمنگ مولر مورٹینسن نے کہا کہ ہم اس وقت پاکستان سے افسوسناک مناظر دیکھ رہے ہیں، ملک میں پسماندہ طبقہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ہم پاکستان میں یو این ایچ سی آر کے امدادی کاموں میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد بچے خطرات کا شکار

دریں اثنا، اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر ایمینوئیل میکرون کی درخواست پر فرانس پاکستانی عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے ایک غیر معمولی آپریشن کر رہا ہے۔

فرانسیسی سفارت خانے کے مطابق ایئربس فاؤنڈیشن کی جانب سے لیز پر دیے گئے خصوصی چارٹر کے تحت 83 بہترین صلاحیت کے حامل واٹر پمپ، 200 فیملی ٹینٹ، اور بقا، حفظان صحت اور حفاظتی سامان پاکستان پہنچایا جائے گا، ہوائی جہاز سول سیکیورٹی یونٹس کے ماہرین بالخصوص ڈاکٹروں اور نرسوں کو بھی لے جائے گا جو مقامی حکام کی مشاورت سے تعینات کیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت برائے یورپ اور خارجہ امور 50 میٹر لمبا بیلی قسم کا پل(لکڑی کا پل) بھی بھیجے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024