• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

'ایس سی او اجلاس میں وزیراعظم کی نریندر مودی سے ملاقات طے نہیں ہے'

شائع September 14, 2022
کونسل آف ہیڈ آف دی اسٹیٹ، شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ ترین فورم ہے—تصویر: رائٹرز
کونسل آف ہیڈ آف دی اسٹیٹ، شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ ترین فورم ہے—تصویر: رائٹرز

وزیر اعظم شہباز شریف کا 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان کے شہر ثمرقند میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ڈان کو بتایا کہ 'بھارتی وزیر اعظم سے کوئی ملاقات متوقع نہیں ہے'۔

رابطہ کرنے پر ایک عہدیدار نے کہا کہ اگرچہ دونوں کے درمیان ایک مختصر رسمی ملاقات ممکن ہے لیکن ان دونوں کے درمیان باقاعدہ بات چیت نہیں ہوگی کیوں کہ دونوں فریقوں میں سے کسی نے بھی ملاقات طے نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت کریں گے، موسمیاتی تبدیلی ایجنڈے میں شامل

تاہم دفتر خارجہ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کے 22ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر اعظم سی ایچ ایس کے موقع پر دیگر شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کی دعوت پر ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس میں شرکت کریں گے، جو اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور مبصر ممالک کے سربراہان کے ساتھ ساتھ ایس سی او تنظیموں کے سربراہان اور دیگر خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم: سمٹ میں روس، چین اور پاکستان کے ساتھ نریندر مودی کی شرکت کی تصدیق

کونسل آف ہیڈ آف دی اسٹیٹ، شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو تنظیم کی حکمت عملی، امکانات اور ترجیحات پر غور کرتا ہے اور اس کی تعریف کرتا ہے۔

آئندہ سی ایچ ایس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کریں گے جس میں موسمیاتی تبدیلی، خوراک کی حفاظت، توانائی کی حفاظت، اور پائیدار سپلائی چین شامل ہیں۔

وہ ایسے معاہدوں اور دستاویزات کی بھی منظوری دیں گے جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت کا تعین کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم جنوبی اور وسطی ایشیا میں پھیلی ایک بڑی بین علاقائی تنظیم ہے۔

2001 میں قائم ہونے والا ایس سی او 'شنگھائی روح' میں درج اقدار اور اصولوں کو برقرار رکھتا ہے جس میں باہمی اعتماد، باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کا حصول شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024