• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ایپل نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کیلئے ایپس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

شائع September 20, 2022
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ایپل نے اگلے مہینے سے یورپ، ایشیا اور جنوبی امریکا کے چند ممالک کے لیے ایپ اسٹور پر ایپس اور اِن-ایپس میں خریداری کے لیے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایپل نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ خود ہی تجدید ہونے والی سبسکرپشن پر اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

امریکی ٹیک کمپنی مختلف خطوں کے لیے وقتاً فوقتاً قیمتوں میں ردوبدل کرتی ہے، اس نے گزشتہ برس کرنسی اور ٹیکسز ایڈجسٹ ہونے کی وجہ سے یورپی ممالک کے لیے قیمتوں میں کمی کر دی تھی، متعدد ایپس کی کم از کم ابتدائی قیمت 1.09 یورو سے کم کرکے 99 یورو سینٹ کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل اور ایپل کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان

حالیہ اضافے کے بعد کم از کم ابتدائی قیمت 1.19 یورو ہو جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افراط زر، شرح سود، توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے جاپانی کرنسی ین، یورو اور ابھرتی معیشتوں کی کرنسیوں کو نقصان پہنچا ہے، رواں برس یورو 2 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے اور کئی ہفتوں سے ڈالر کے مقابلے میں برابری کا شکار ہے۔

یورو زون ممالک کے علاوہ، قیمتوں میں اضافہ یورپ کے سویڈن، پولینڈ، ایشیا کے جاپان، ملائیشیا، پاکستان، جنوبی کوریا، ویتنام اور جنوبی امریکا میں چلی کے لیے کیا گیا ہے۔

ایپل نے بتایا کہ متعدد ممالک جیسا کے ویتنام میں قیمتوں میں اضافہ صارفین سے ٹیکس اکٹھا کرنے سے متعلق نئے ضابطوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

ایپل نے حالیہ جنریشن کا آئی فون رواں مہینے کے اوائل میں متعارف کروایا تھا، وہ بنیادی اسمارٹ فونز پر اپنا انحصار کم کرنے کے لیے اپنے سروسز کے کاروبار کو ترقی دے رہا ہے۔

بزنس سروسز سے ایپل کی آمدنی میں گزشتہ چند برسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا لیکن اب 20 ارب ڈالر فی سہ ماہی کے گرد گردش کررہا ہے، اس میں ایپ اسٹور بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024