• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ویمنز ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی9 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع October 4, 2022
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے 71 رنز کا آسان ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سدرہ امین نے ناقابل شکست 36 رنز بنائے اور ان کو عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پیر کو بنگلہ دیش کے سلہٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔

بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنائے ، سلمہ خاتون ناقابل شکست 24رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو107رنز سے شکست دے دی

پاکستان کی طرف سے عمدہ بائولنگ کے باعث بنگلہ دیشی کی 7 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کرسکیں، ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے 2، 2جبکہ سادیہ اقبال اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب پاکستان ویمنز نے مطلوبہ ہدف باآسانی 12.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، سدرہ امین نے ناقابل شکست 36 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی:

بسمہ معروف (کپتان) ، سدرہ امین، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، عمائمہ سہیل، ندا ڈار، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، سادیہ اقبال، طوبیٰ حسن، نشرح سندھو

یہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ایشیاکپ میں مسلسل دوسری فتح ہے، قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پاکستانی ویمنز کرکٹ نے پہلے میچ میں ملائیشیا کو بھی با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024