• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

انڈس ہائی وے پر بس اور ٹرک کا تصادم، خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

شائع October 6, 2022
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال جامشورو منتقل کیا گیا — تصویر: ڈان نیوز
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال جامشورو منتقل کیا گیا — تصویر: ڈان نیوز

انڈس ہائی وے پر کراچی جانے والی کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

جامشورو کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جاوید بلوچ نے تصدیق کی کہ کوچ بہاولپور سے آرہی تھی کہ مانجھنڈ کے علاقے ٹھوڑی پھاٹک کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 بچے، 3 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں جبکہ 13 مسافر زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی آنے والی 2 بسیں حادثے کا شکار، 28 مسافر جاں بحق

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال (ایل یو ایچ) جامشورو برانچ منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل 16 اگست کو کراچی آنے والی 2 مسافر بسوں کو پیش آنے والے 2 علیحدہ علیحدہ حادثات میں 28 افراد جاں بحق اور 26 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پہلے حادثے میں ملتان-سکھر موٹروے (ایم-5) پر ایک مسافر بس کے آئل ٹینکر سے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

دریں اثنا ایک اور حادثے میں روہڑی کےقریب تیز رفتار کوچ الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: جامشورو: انڈس ہائی وے پر 2 بسوں میں تصادم

خیال رہے کہ انڈس ہائی وے پر اکثر و بیشتر مہلک حادثے پیش آتے رہتے ہیں۔

رواں برس مئی میں بھی جامشورو میں انڈس ہائی وے پر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024