• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

واٹس ایپ گروپس میں ایک ہزار سے زائد افراد کو شامل کرنے کا فیچر

شائع October 11, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

خبریں ہیں کہ دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ ایسے فیچر پر آزمائش کر رہی ہے، جس کے تحت کسی بھی گروپ میں ایک ہزار سے زائد صارفین کو شامل کیا جا سکے گا۔

واٹس ایپ نے رواں برس جون میں ہی گروپس میں زیادہ ارکان کو شامل کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی۔

واٹس ایپ نے مئی 2022 میں گروپس میں 256 سے زائد یعنی 512 افراد کو شامل کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کی تھی اور جون میں مذکورہ فیچر کو متعارف کرادیا گیا تھا۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ کے ماہرین گروپس میں حالیہ گنجائش سے دگنے لوگ شامل کرنے کے فیچر پر آزمائش کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب واٹس ایپ گروپ میں زیادہ ارکان کو شامل کرنا ممکن

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلی کیشن پر نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی اور اس پر محدود صارفین کو رسائی بھی دی جا چکی ہے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین جلد ہی گروپ میں 512 کے بجائے 1024 افراد یعنی دگنے ارکان شامل کر سکیں گے۔

ایک سال قبل تک واٹس ایپ کے کسی بھی گروپ میں صرف 256 افراد کو شامل کرنے کی گنجائش تھی لیکن اب صارفین کی اصرار پر انتظامیہ نے اس کی تعداد چار گنا بڑھادی ہے۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ نے گروپس سے متعلق دیگر فیچرز بھی متعارف کرا رکھے ہیں، جس کے تحت اب کسی بھی صارف کی جانب سے گروپ کو چھوڑنے کے بعد اس کا نوٹی فکیشن ایڈمن کے علاوہ دوسرے افراد کو نظر نہیں آئے گا۔

علاوہ ازیں گروپس میں صارفین کے نامناسب میسیجز کو ایڈمن کی جانب سے ڈیلیٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024