• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وزیر اعظم کی قازقستان میں مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شائع October 13, 2022
وزیر اعظم کی بیلا روس کے صدر اور ویت نام کی نائب صدر سے ملاقات —فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم کی بیلا روس کے صدر اور ویت نام کی نائب صدر سے ملاقات —فوٹو: اے پی پی

قازقستان میں ہونے والے ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سربراہی اجلاس (سیکا) میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو اور ویت نام کی نائب صدر وو تھی انا شوان نے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک، اتحادیوں کو عہدے دینے پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقاتیں قازقستان کے شہر آستانہ میں جاری سیکا اجلاس کے موقع پر ہوئیں، دریں اثنا، سیکا سربراہی اجلاس کے موقع پر اجلاس میں شرکت کرنے والے رکن ممالک کے رہنمائوں کا فوٹو سیشن بھی ہوا۔

وزیراعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات —فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم شہباز شریف کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات —فوٹو: اے پی پی

علاوہ ازیں، وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ جذباتی مکالمہ بھی ہوا اور دونوں نے اسلامی اخوت اور بھائی چارے کی مثالیں دیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کی اور ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے فلسطین کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے دوران آپ کی مدد پر بے حد شکرگزار ہیں۔

صدر محمود عباس نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے ان کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے بھارت کو اقدامات کرنے ہوں گے، ہم تیار ہیں، وزیراعظم

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے بلکہ فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، ہم بھول نہیں سکتے، پاکستان فلسطینیوں کو کبھی بھول نہیں سکتا، آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ہم بھی پاکستان کو کبھی نہیں بھول سکتے، 100 سال سے ہم پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھولے، مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی، قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین ہمارے ایمان اور یقین کا حصہ ہے، فلسطین ہمارے دل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرنے والے رہنماؤں میں آپ شامل ہیں، آپ کی حمایت اور جذبے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے ملاقات —فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے ملاقات —فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف نے سیکا سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے ساتھ کی اور اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات زبردست رہی۔

مزید پڑھیں: 'پاک بھارت پرامن تعلقات ناگزیرہیں'، وزیر اعظم شہباز شریف کا بھارتی ہم منصب کو خط

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ماہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت پر مزید پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ فصلوں کی بوائی کے لیے یوریا کی ضروریات پوری کرنے کی پیش کش پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

قازقستان کے صدر سے ملاقات

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز قازقستان کے سرمایہ کاروں کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قازقستان اپنی تجارت کو وسعت دینے کے لیے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں سے فائدہ اٹھائے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان میں سیکا سربراہی اجلاس کے موقع پر قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکایوف سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، باہمی روابط اور توانائی سمیت دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون پر پیش رفت کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024