• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نیپرا کا کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 89 پیسے سستی کرنے کا اعلان

شائع October 14, 2022
قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا — فائل فوٹو: اے ایف پی
قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا — فائل فوٹو: اے ایف پی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی کے علاوہ ملک بھر میں بجلی 19 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے ایک ماہ کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کم کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ اکتوبر کے بلوں میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے جولائی میں استعمال شدہ بجلی 3 روپے 48 پیسے سستی

البتہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

کراچی کے علاوہ ملک بھر میں بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی

دوسری جانب نیپرا نے کراچی کے علاوہ ملک بھر میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق صرف اکتوبر کے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی

اس سے قبل 29 ستمبر کو نیپرا میں کے-الیکٹرک کی اگست کے مہینے کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔

اس درخواست کی سماعت پر نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔

اسی موقع پر بھی نیپرا نے کراچی کے علاوہ باقی ملک کے لیے اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 22 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت بھی ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024