• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ٹی20 ورلڈ کپ: وارم اپ میچوں میں جنوبی افریقہ، بھارت، افغانستان کامیاب

شائع October 18, 2022
جنوبی افریقہ نے یک طرفہ مقابلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی—فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر
جنوبی افریقہ نے یک طرفہ مقابلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی—فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر

آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے دوران براہ راست رسائی کرنے والی ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچز جاری جہاں پاکستان کو شکست ہوئی تاہم جنوبی افریقہ، بھارت اور افغانستان نے کامیابی حاصل کرلی۔

برسبین میں پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا جہاں کیوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے، جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

گلین فلپس نے 18 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور مائیکل بریسویل نے 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر تمام بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشومہاراج نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، تبریز شمسی اور وین پرنیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے آسان ہدف ریزا ہینڈرکس اور رائلی روسو کی بہتر شراکت کی مدد سے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔

آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز ریز ہینڈرکس تھے، جو 24 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

روسو نے جارحانہ اندا زمیں 32 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ نے 12 ویں اوورز کی دوسری گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر 100 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

بھارت نے آسٹریلیا کو 6 رنز سے شکست دے دی

برسبین میں میزبان آسٹریلیا اور بھارت کی مضبوط ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ میں بھارت نے ایک اچھے مقابلے کے بعد 6 رنز سے کامیابی سمیٹی۔

بھارت نے کے ایل راہول اور سوریہ کمار یادیو کی نصف سنچریوں کی مدد سے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 186 رنز بنا لیے۔

کپتان روہت شرما نے 15، ویرات کوہلی 19اور دنیش کارکت 20 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کے کین رچرڈسن 4 وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم ہدف کے تعاقب میں کپتان ارون فنچ کی اچھی اننگز کے باوجود مقررہ اوورز میں 180 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اوپنر مچل مارش 36، گلین میکسویل 23، اسٹیو اسمتھ 11 اور ٹم ڈیوڈ 5 اور پیٹ کمنز 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 اور بھونیشور کمار نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان نے بنگلہ دیش کو 62 رنز سے شکست دے دی

برسبین میں ہی افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا وارم اپ میچ کھیلا گیا جہاں افغانستان نے باآسانی کامیابی حاصل کرلی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 160 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو ایک مشکل ہدف دے دیا، جس کے تعاقب میں پوری ٹیم 98 رنز بنا سکی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابراہیم زدران نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے، ان کی اننگز 39 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں پر مشتمل تھی۔

کپتان محمد نبی نے 17 گیندوں پر ایک چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، حسن احمد اور شکیب الحسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ مکمل ناکام ہوئی اور افغانستان کے باؤلرز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 98 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ رنز مصدق حسین نے بنائے، یہ اننگز 33 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 29 رنز پر مشتمل تھی۔

افغانستان کے فضل الحق نے 3، فرید احمد نے 2، مجیب الرحمٰن اور نوین الحق نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024