• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نوجوانوں کے ہاتھ کلاشنکوف کے بجائے فنی تعلیم دینے سے قوم ترقی کرتی ہے، وزیراعظم

شائع October 20, 2022 اپ ڈیٹ October 21, 2022
وزیر اعظم نے کہا کہ مخلوط حکومت نے آتے ہی ہچکولے کھاتی معاشی کشتی کو دیوالیہ ہونے سے بچایا —فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعظم نے کہا کہ مخلوط حکومت نے آتے ہی ہچکولے کھاتی معاشی کشتی کو دیوالیہ ہونے سے بچایا —فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف نے پچھلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھوں کلاشنکوف دینے کے بجائے فنی تعلیم اور لیپ ٹاپ دینے سے قوم ترقی کرتی ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو اس طرف لے کر جانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو یقیناً ناکام ہوگی، معاشرے میں زہر گھولا جا رہا ہے اور تقسیم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی تعمیر کے لیے دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے تو تنقید کی گئی، کیا لیپ ٹاپ کے بجائے ان کو کلاشنکوف دیتے، بجائے تنقید کرنے کے آپ (عمران خان) اس سے بہتر پروگرام لاتے اور چار برسوں میں دوگنا رقم استعمال کرکے انہیں بچوں کو باہر کی جامعات میں بھیجتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں چینی زبان سیکھنے کے لیے صرف چین میں 600 طلبہ کو بھیجا اور ترکیہ میں بھی بھیجا، جس پر ہم نے کروڑوں روپے خرچ کیے تاکہ زبان کے ذریعے بیجنگ اور اسلام آباد، انقرہ اور اسلام آباد کے درمیان پل بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان بچوں اور بچیوں کے لیے ہم نے روزگار اسکیم کا منصوبہ بنایا اور نوجوانوں کو 75 ہزار گاڑیاں میرٹ پر دیں, اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں بچیوں کی تعلیم کے لیے ان کا وظیفہ 200 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار تک کر دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مخلوط حکومت نے آتے ہی ہچکولے کھاتی معاشی کشتی کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، جس کے لیے ہمیں بہت سی کاوشیں کرنی پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کیلئے 25 ہزار روپے امداد کا اعلان

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے بہت سی تباہی آئی ہے اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہم نے سیلاب متاثرین میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 66 ارب روپے تقسیم کیے ہیں، اسی طرح سے خوراک، ادویات، کپڑوں اور دیگر ضروری اشیا کی مد میں بھی اربوں روپے تقسیم کیے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف تھا کہ ہم پر الزامات عائد کرکے بغیر کسی ثبوت کے ہماری بیٹیوں، بہنوں اورماؤں کو گھیسٹا گیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی نشینل کرائم ایجنسی(این سی اے) کو تمام کاغذات بھجوائے گئے جنہوں نے 2 سال تک تفتیش کی اور کچھ نہیں ملا مگر آپ (عمران خان) دن رات چور ڈاکو کا سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے رہے تو خدارا اس قوم کے حال پر رحم کریں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا چینی ہم منصب سے رابطہ، سی پیک منصوبے تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے’پختہ عزم‘ کا اظہار

وزیر اعظم نے عمران خان سے مخاطب ہوکر کہا کہ نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر لانے، انہیں فنی تعلیم دینے، ڈپلومہ سرٹفکیٹ دینے سے ہی قوم ترقی کر سکتی ہے، اگر آپ اس طرح کے کام کرتے تو میں آپ کو شاباش دیتا مگر اس طرح قومیں نہیں چلتیں کہ آپ 4 سال تک کہتے رہے کہ میں ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتا اور اب آپ کہتے ہیں کہ ہم سے بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، وزیر اعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ قومی مفاد کے لیے میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم کا منصوبہ 20 سال بعد نواز شریف کی حکومت میں مکمل ہوا جو 800 ملین ڈالر سے شروع ہوا اور 5 ارب ڈالر پر پہنچ گیا تو پھر ہم نے ہاتھوں میں کشکول نہیں لینا تو کیا لینا ہے۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں سے کہا کہ آپ فیصلہ کریں کہ آپ کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ اچھا تھا یہ کلاشنکوف دینے کا اور جنہوں نے ایسا سبق دیا، کیا وہ اس ملک کو چلا سکتے ہیں یا وہ لوگ جو دل و جان سے ہر چیز کرکے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانا چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024