• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایلون مسک ٹوئٹر کو بہتر بنانے کی علی ظفر کی تجاویز کے معترف

شائع November 4, 2022
فائل فوٹو: فیس بک، ٹوئٹر/ اسکرین شاٹ
فائل فوٹو: فیس بک، ٹوئٹر/ اسکرین شاٹ

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے ٹوئٹر کو بہتر بنانے کے لیے دی گئی تجاویز کی تعریف کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ٹوئٹر پر سب سے بہترین مواد جاپانی لوگ تیار کرتے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ علی ظفر نے ایلون مسک کے ایک ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے انہیں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو بہتر بنانے کی تجاویز دیں، جنہیں ٹوئٹر کے نئے مالک نے پسند کیا۔

علی ظفر نے ایلون مسک کی اس ٹوئٹ پر جواب دیا تھا، جس انہوں نے پوچھا تھا کہ لوگ پھر سے ٹوئٹر کی ملکیت رہنے والی ایپ ’وائن‘ دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں؟

ایلون مسک کی مذکورہ ٹوئٹ پر معروف امریکی یوٹیوب مسٹر بیسٹ نے انہیں جواب دیا کہ اگر وہ مذکورہ ایپ کو ٹک ٹاک سے بہتر بنانے کی غرض سے واپس لانا چاہ رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

یوٹیوبر کے جواب پر ایلون مسک نے ان سے سوال کیا کہ وہ ٹوئٹر کو ٹک ٹاک سے بہتر بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

اسی سوال پر امریکی یوٹیوبر نے تو کوئی جواب نہیں دیا، البتہ علی ظفر نے ایلون مسک کو تجاویز پیش کیں، جنہیں ٹوئٹر کے مالک نے پسند بھی کیا۔

علی ظفر نے ایلون مسک کو تجاویز دیں کہ وہ کانٹنیٹ کریئٹرز کو ان کے فالوورز کے برعکس مراعات دیں، انہیں تخلیقی مواد کرنے کی آزادی دیں اور انہیں ایک نئی ڈیجیٹل دنیا قائم کرنے کی بھی اجازت دی جائے۔

علی ظفر نے لکھا کہ ٹوئٹر پر کانٹنیٹ کریئیٹرز کے لیے نئے فیچرز متعارف کروائے جائیں، جن کے تحت وہ آپس میں مواد کا تبادلہ کر سکیں، ایک دوسرے کا مواد دیکھ کر تخلقیت کو پروان چڑھائیں، ایک دوسرے سے روابط رکھیں۔

پاکستانی اداکار و گلوکار نے ایلون مسک کو تجویز دی کہ وہ ٹوئٹر کو ایسا پلیٹ فارم بنائیں جس سے لوگ ایک دوسرے سے بہتر روابط قائم کر سکیں، چیزوں کو خرید اور فروخت کر سکیں، ایک دوسرے کی مدد کرنے سمیت ایک دوسرے سے خیالات کو بھی حاصل کر سکیں۔

علی ظفر کی تجاویز پر ایلون مسک نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے ان سے اتفاق کیا اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ ٹوئٹر پر سب سے بہترین اور منفرد مواد جاپان میں تیار کیا جاتا ہے جب کہ اس کے علاوہ دنیا میں ایسا کہیں نظر نہیں آتا۔

ایلون مسک نے بتایا کہ جاپان کی تقریبا نصف بالغ آبادی ہر وقت ٹوئٹر پر آن لائن رہتی ہے اور وہ منفرد مواد بھی تخلیق کرتی ہے۔

علی ظفر کی جانب سے ایلون مسک کو ٹوئٹر کو بہتر بنانے کی تجاویز دیے جانے پر لوگوں نے علی ظفر کو تجاویز دیں کہ وہ اپنے کام سےکام رکھیں اور دوبارہ کوک اسٹوڈیو جاکر پرفارمنس کریں۔

لوگوں نے علی ظفر کو تجاویز دیں کہ وہ ایلون مسک اور مسٹر بیسٹ کے چکروں میں نہ پڑیں اور اپنا کام کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024