• KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm
  • KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm
Live PTI Long March

مارچ ناکام ہوگیا، یہ لوگ کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکتے، مولانا فضل الرحمٰن

شائع November 6, 2022

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارچ ناکام ہوگیا، حکیم رانا ثنا اللہ پوری تیاری میں بیٹھا ہے، یہ لوگ کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈٹ جائے اورکوئی نرمی نہ برتی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں زمین بہت گرم ہے تمہارے تلوے اس گرمی کو برداشت نہیں کرسکیں گے، حکومت سے گزارش کرتا ہوں ان سے بھرپور تیاری سے نمٹا جائے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پچھلی بار بھی تحریک انصاف کو عدالتی احکامات پر آنے کی اجازت دی گئی مگر ان لوگوں نے قانون کے احکامات کی خلاف ورزی کی، اس بار ان پر قطعاً بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025