• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل بارش کی نذر ہونے کا خطرہ

شائع November 11, 2022
میچ مکمل نہ ہو سکا تو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار دو ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے گا— فائل فوٹو: بشکریہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ
میچ مکمل نہ ہو سکا تو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار دو ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے گا— فائل فوٹو: بشکریہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے اور اتوار کو میلبرن میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق اتوار کے ساتھ ساتھ پیر کو ریزرو ڈے پر بھی میلبرن میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے فائنل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں: دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست

ٹورنامنٹ میں پہلے ہی سپر 12 راؤنڈ کے کچھ میچز بارش کی نذر ہو چکے ہیں، تاہم ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل کسی بھی قسم کے تعطل سے محفوظ رہے۔

فائنل کے بارش سے متاثر ہونے کے خدشے کے باوجود منتظمین پرامید ہیں کہ کم از کم 10 اوورز کے کھیل کے ذریعے فیصلہ کن میچ کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے گا۔

اگر ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو شروع ہوتا ہے اور بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہو پاتا تو پیر کی دوپہر تین بجے دوبارہ شروع ہوگا۔

اگر اتوار کو بارش کی وجہ سے کھیل بالکل ممکن نہ ہوا تو پیر کو دوپہر تین بجے شروع ہوگا اور شام تک اسے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سال کا سفر 152 سے شروع 170 پر ختم! بھارت کی شکست پر میمز

اگر کسی صورت میچ میں 10 اوورز کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا تو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار دو ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے گا۔

میلبرن بالخصوص موسم بہار میں اپنے غیر متوقع موسم کے لیے شہرت رکھتا ہے اور بعض اوقات پیش گوئیاں بالکل غلط بھی ثابت ہوتی ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر12 راؤنڈ کے میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن میچ میں مکمل 40 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔

اتوار کو اس خوبصورت شہر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن ایسا نہ ہوا اور گرین شرٹس نے بھرپور ٹریننگ کی۔

مزید پڑھیں: شاہینوں کی شاندار کارکردگی، کیویز کو روند کر فائنل میں انٹری

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ مینٹور میتھیو ہیڈن نے امید ظاہر کی کہ میچ میں بارش نہیں ہوگی اور شائقین کو ایک مکمل میچ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے لیے تیار کردہ وکٹ بہت اچھی نظر آرہی ہے لیکن میلبرن کے موسم کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، البتہ مجھے امید ہے کہ اتنا میچ ضرور ہوسکے گا کہ ہم 10 اوورز کا کھیل مکمل کر سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024