• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

تصاویر: ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

شائع November 13, 2022

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے سیم کرن اور بین اسٹوکس کے عمدہ کھیل کی بدولت پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنائے، پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ہدف کے دفاع کی بھرپور کوشش کی۔

بین اسٹوکس نے ایک مرتبہ پھر بڑے میچ کے بڑے کھلاڑی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کے کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ فائنل سے قبل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کا خوبصورت منظر— فوٹو: اے ایف پی

ٹاس کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے کپتان بابر اعظم اور جوز بٹلر محو گفتگو — فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹر محمد رضوان شاٹ کھیلتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی کھلاڑی قومی ترانہ پڑھ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم شاٹ کھیل رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان 15 رنز بنا کر سیم کرن کا شکار بنے— فوٹو: اے ایف پی

افتخار احمد کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد معین علی اور اسٹوکس خوشی کا اظہار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

شان بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں لیام لیونگسٹن کو آسان کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 27 گیندوں میں 38 رنز بنائے — فوٹو: اے ایف پی

اننگز کے اختتام پر لیام لیونگسٹن، عادل رشید کو داد دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے ایلکس ہیلز کی وکٹیں بکھیر دیں — فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کو آؤٹ کرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

بین اسٹوکس شاٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے فتح گر اننگز کھیلتے ہوئے 52 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

ہیری بروکس رن آؤٹ سے بچنے کے لیے ڈائیو لگا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

اسٹوکس اور لیونگسٹن فائنل جیتنے کے بعد خوشی سے نہال ہیں — فوٹو: اے ایف پی

سیم کرن کو میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (1) بند ہیں

ظفر محمود ڈار Nov 14, 2022 08:47am
کرکٹ کھیل ھے اور اس کو کھیل کے طور پر ہی لینا چاہئے انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں نے بہترین کرکٹ کھیلی اور دنیا کروڑوں لوگوں نے دنیا کی دو بہترین کرکٹ ٹیموں کو ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے دیکھا پاکستانی کے طور پر اگرچہ ہم اپنے ملک کی ٹیم جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے لیکن کیا یہ بڑی بات نہیں کہ ہم دنیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم ہیں اور یہ مقام ایسے ہی حاصل نہیں ہوجاتا اس کے لئے پاکستانی ٹیم کی تحسین کی جانی چاہئے ہمارے لڑکے اچھا کھیلے اور یہ ان کا اچھا کھیل تھا جس نے پاکستان ٹیم رنر آپ کے درجے پر فائز کیا ھے اب یہ ہمارا فرض ھے کہ دنیا کی دوسری بڑی ٹیم کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کریں کیوں کہ ایسا استقبال ان کا حق بنتا ھے