• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی شکست: بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا

شائع November 19, 2022
ٹی 20 ورلڈکپ میں عبرتناک شکست پر بھارتی ٹیم اور سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی
ٹی 20 ورلڈکپ میں عبرتناک شکست پر بھارتی ٹیم اور سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیم کی عبرت ناک شکست کے بعد سینئر سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق چیمپئن بنے والی ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی تاریخی بد ترین شکست کے بعد بھارت آسٹریلیا میں ہونے والے میگا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا تھا جس پر روہت شرما کی ٹیم کو سابق کھلاڑیوں، شائقین اور ملک کے میڈیا نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس تاریخی بد ترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا، مداح اور سابق کرکٹرز نے بھارتی کپتان روہت شرما پر ’کھیل کی سمجھ ہی نہیں آئی‘ کا لیبل لگا دیا تھا۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے بھارتی باؤلرز کو خاطر میں لائے بغیر ایڈیلیڈ گراؤنڈ میں بالترتیب 80 اور 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے 16 اوورز میں ہی فتح دلا دی تھی اور بھارت کی ورلڈکپ ٹائٹل جیت کی تلاش کو مزید طویل کر دیا، جس نے ابتدائی ٹی20 ورلڈ کپ 2007 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے بھی کہا کہ ٹیم کو کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ کے لیے نیا کپتان مقرر کرنے کی ضرورت ہے لیکن بورڈ کی جانب سے سب سے پہلے فیصلے کا نشانہ بننے والی چیتن شرما کی زیرقیادت سینئر سلیکشن کمیٹی تھی جسے برطرف کردیا گیا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ بھارت میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ (بی سی سی آئی) قومی سلیکٹرز کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کرتا ہے، بی سی سی آئی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ وہ 5 عہدوں کے لیے امیدوار تلاش کر رہا ہے۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ سیم کرن اور بین اسٹوکس کے عمدہ کھیل کی بدولت پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی20 چیمپیئن بن گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024