• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کرلی

شائع December 23, 2022
ریحام خان نے انسٹاگرام پر اپنے تیسرے شوہر مرزا بلال کی تصویر شئیر کی — فوٹو: انسٹاگرام
ریحام خان نے انسٹاگرام پر اپنے تیسرے شوہر مرزا بلال کی تصویر شئیر کی — فوٹو: انسٹاگرام

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کرلی۔

سابق وزیراعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تیسری شادی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ریحام خان نے سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تیسرے شوہر مرزا بلال کی تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں نے اپنا ساتھی ڈھونڈ لیا‘۔

ریحام خان نے انسٹاگرام میں اپنی شادی کی تصویر بھی شئیر کی جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جہاں یورپ اور امریکا سمیت مغربی ممالک میں اسی طرح کا عروسی لباس زیب تن کرتے ہیں۔

ریحام خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں انہیں اور مرزا بلال بیگ کو وکیل کے ہمراہ نکاح کے بعد دعا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بی بی سی اور دیگر اداروں سے بحیثیت براڈکاسٹر وابستہ رہنے والی صحافی ریحام خان نے پہلی شادی 1990 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

انہیں پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ بعد ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں عمران خان سے کی تھی—فوٹو: ٹوئٹر
ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں عمران خان سے کی تھی—فوٹو: ٹوئٹر

عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ہی ریحام خان کو عالمی سطح پر شہرت ملی، وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔

اس سے قبل دوسری طلاق کے 7 سال بعد انہوں نے رواں سال اگست میں تیسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے گھر میں بھی ان کی تیسری شادی سے متعلق باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

ریحام خان نے رواں سال عید کے موقع پر اداکار نعمان اعجاز کے پروگرام ’جی سرکار‘ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے سیاست اور ملکی حالات سمیت اپنی نجی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں اور اسی دوران انہوں نے تیسری شادی کے امکانات پر بھی گفتگو کی تھی۔

دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے بتایا تھا کہ ان کی ایک رشتہ دار خاتون نجومی نے ان کا ہاتھ دیکھنے کے بعد انہیں بتایا کہ ان کے ہاتھ میں تیسری شادی کی لکیر ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گھر میں ہونے والی بات چیت کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ ان کے بھائی نے ان کے ایک بھانجے کو یہ دھمکی دے کر شادی پر راضی کیا کہ اگر وہ شادی نہیں کریں گے تو ان کی خالہ یعنی ریحام خان تیسری شادی کرلیں گی۔

اسی دوران انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کی تیسری شادی ہوگئی تو ان کے تیسرے شوہر کو سرپرائز ملے گا۔

عمران خان کی سابق اہلیہ نے پروگرام میں تیسری شادی کے ذکر پر مسکراتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے پہلی دونوں شادیوں پر مہندی نہیں لگائی تھی، کیوں کہ انہیں مہندی لگانے اور چوڑیاں پہننے کا شوق نہیں ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Aliahmed123 Dec 24, 2022 09:55am
I hope USA does not give her green card because of this marriage. The whole point of this marriage is usa green card

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024