• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

بھارت: راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس کا ’لانگ مارچ‘ نئی دہلی پہنچ گیا

شائع December 24, 2022
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس کا لانگ مارچ مختلف ریاستوں سے ہوتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق راہول گاندھی پرامید ہے کہ وہ کھوئی ہوئی مقبولیت کسی حد تک حاصل کرلیں گے، جو ہندو قوم پرست جماعت کی حکومت کے دور میں خاصی حد تک کم ہوئی ہے۔

2019 کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے شکست کے بعد راہول گاندھی کی جانب سے ’نفرت اور تقسیم‘ کے خلاف لانگ مارچ میں ایک ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی، اس کا مقصد کانگریس پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بار مارچ میں انہیں عوام کی جانب سے توقع سے بڑھ کر حمایت حاصل ہوئی، نئی دہلی میں 9 دن کا وقفہ ہوگا جس کے بعد یہ 3 جنوری کو سرینگر کی جانب رواں دواں ہوگا۔

راہول گاندھی کی والدہ اور کانگریس کی سابقہ صدر سونیا گاندھی، پارٹی کی رہنما پریانکا گاندھی اور ان کے شوہر روبرٹ ہفتے کو لانگ مارچ میں شامل ہوئے تھے۔

نہرو گاندھی کے خاندان نے کانگریس کی دہائیوں تک سربراہی کی لیکن گزشتہ چند برسوں میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، راہول گاندھی نے گزشتہ انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کی صدرات سے استعفیٰ دے دیا تھا، بھارت میں آئندہ عام انتخابات 2024 میں ہوں گے۔

راہول گاندھی نے لانگ مارچ کے دوران اپنی والدہ کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو پیار مجھے ان سے ملا ہے، میں اسے اپنے وطن کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔

’یونائیٹ انڈیا ریلی‘ مارچ کا آغاز ستمبر میں بھارت کے ساحلی شہر کنیا کماری سے ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024