• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm

آسٹریلیا: ہیلی کاپٹرز کے تصادم میں 4 افراد ہلاک

شائع January 2, 2023
آسٹریلیا کے ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز میں فضائی تصادم کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے— فائل فوٹو
آسٹریلیا کے ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز میں فضائی تصادم کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے— فائل فوٹو

آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ سیاحتی مقام پر دو ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق آسٹریلیا کے سیاحتی مقام پر دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق نشریاتی ادارے اے بی سی کی تصاویر میں ایک ہیلی کاپٹر کو ساحل سے چند فٹ کے فاصلے پر ریت کے کنارے پر گرتا دیکھا گیا جبکہ جہاز اپنے روٹرز سے کٹا ہوا تھا جو تھوڑے ہی فاصلے پر پڑا ہوا تھا۔

تاہم دوسرا ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر کافی حد تک برقرار نظر آیا جو کہ گولڈ کوسٹ کے مشہور سیاحتی مرکز سی ورلڈ میرین تھیم پارک کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ہیلی کاپٹر قریب ہی ریت پر اترا اور اس علاقے کے ارد گرد کئی ریسکیو اہلکار تعینات تھے۔

بڑی تعداد میں پولیس اور امدادی کشتیاں ریت کے کنارے پر کھڑی تھیں جو کہ تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ٹکڑوں سے بھرا ہوا تھا۔

کوئنز لینڈ پولیس سروس کے قائم مقام انسپکٹر گیری وریل نے جائے وقوع پر نیوز کانفرنس میں کہا کہ دونوں طیارے جب آپس میں ٹکرائے تو کریش لینڈ کر گئے اور سی ورلڈ ریزورٹ سے بالکل باہر ریت کے کنارے پر اترے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

انسپکٹر گیری ویرل نے کہا کہ حادثے کے تفتیش کاروں کی طرف سے حقائق کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے ارکان نے لوگوں کو جائے وقوع سے دور ہٹانے کی کوشش کی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد شروع کی تاکہ متاثرہ لوگوں کو ائیر فریم سے محفوظ طور پر منتقل کیا جایا جائے۔

پولیس افسر نے کہا کہ ’میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ریسکیو عمل میں شرکت کی اور لوگوں کو ہنگامی دیکھ بھال تک پہنچانے میں مدد کی۔‘

آسٹریلیا کے ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز میں فضائی تصادم کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور تفتیش کار ملبے کا معائنہ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024