• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

امریکا: 15 بار ووٹنگ کے بعد کیون مک کارتھی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب

شائع January 7, 2023
کیون مک کارتھی 2019 سے ایوان میں ری پبلکن کے رہنما ہیں— فوٹو: رائٹرز
کیون مک کارتھی 2019 سے ایوان میں ری پبلکن کے رہنما ہیں— فوٹو: رائٹرز

امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے رہنما کیون مک کارتھی 15 بار ووٹنگ کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان کا اسپیکر منتخب ہونے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ بالاخر اختتام کو پہنچ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی 216 ووٹ کے ساتھ اسپیکر منتخب ہوگئے جبکہ ڈیموکریٹک امید وار حکیم جیفریز نے معمولی فرق سے 212 ووٹ حاصل کیے۔

اس تمام عمل میں اس وقت ایک ڈرامائی تبدیلی رونما ہوئی جب کیون میکارتھی نے اپنے ایک درجن سے زائد ساتھی اراکین کو قائل کر کے اپنی حمایت پر آمادہ کیا اور گزشتہ روز وہ فتح کے قریب نظرآئے تھے۔

مک کارتھی نے جیت کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نظام چیک اور بیلنس کے تحت بنا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم نظام پر نظر رکھیں اور صدر کی پالیسیوں میں توازن قائم کریں ’۔

کیون مک کارتھی 2019 سے ایوان میں ری پبلکن کے رکن ہیں۔

مک کارتھی کے اسپیکر کی کرسی سنبھالنے کے بعد نو منتخب قانون سازوں کے ساتھ ایوان کا 2023-2024 کا اجلاس اب دوبارہ شروع ہوگا۔

امریکا کی 100 سالہ تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ایوان کی پہلی ووٹنگ میں اسیکر منتخب نہیں ہوسکا تھا۔

اسپیکر کے منتخب ہونے کے لیے ووٹنگ کے دوران مک کارتھی کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اکثریت پانے کے لیے تین دن ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے دائیں بازو کے مخالفین سے مذاکرات کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ریپبلکنز نے صرف ایوان کا کنٹرول سنبھالا تھا۔

57 سالہ کیون میکارتھی نے تجربہ کار قانون ساز نینسی پیلوسی کی جگہ لی ہے، جنہوں نے گزشتہ ماہ ڈیموکریٹک ہاؤس کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

نیویارک کے ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نئی کانگریس میں ایوان کے اقلیتی رہنما کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

حکیم جیفریز امریکا کی تاریخ میں ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کے لیے نامزد ہونے والے پہلے سیاہ فام امیدوار تھے۔

گزشتہ روز 12ویں اور 13ویں ووٹنگ کے دوران مک کارتھی نے 11 ووٹ کے اضافے سے 213 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم 5 ووٹ کی کمی سے وہ اسپیکر نہ بن سکے تھے۔

مک کارتھی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسپیکر بننے کے بعد ڈیموکریٹ کے ایجنڈے کا سخت مقابلہ کریں گے اور صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی نگرانی کے لیے انتظامات میں تیزی لائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی 212 کے مقابلے میں ری پبلکن کی 222 نشستیں ہیں اور ان کے پاس معمولی اکثریت تھی، جس کی وجہ سے سخت گیر اراکین نے زیادہ دباؤ ڈالا تھا۔

ان اراکین کا مطالبہ تھا کہ اسپیکر کو ہٹانے کی کارروائی شروع کرنے کے لیے ہر رکن کو اختیار دیا جائے، اس کے علاوہ اراکین کو بجٹ کے مزید اختیارات دینے اور کانگریس کی اہم کمیٹیوں میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ شامل تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024