• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

واٹس ایپ میں ’وائس اسٹیٹس‘ کا فیچر متعارف ہونے کا امکان

شائع January 21, 2023
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

دنیا کی سب سے بڑی اور مصروف انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے جلد ہی صارفین کے لیے ایک زبردست اور اب تک کا بہترین ’وائس اسٹیٹس‘ کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت واٹس ایپ پر صرف ویڈیو، تصویر اور ٹیکٹ اسٹیٹس کو شیئر کیے جانے کی سہولت دستیاب ہے۔

اسی طرح ابھی تک کسی معروف سوشل میڈیا یا ایپلی کیشن پر تاحال آڈیو اسٹیٹس شیئر کرنے کا فیچر دستیاب نہیں ہے، تاہم تمام سائٹس پر آڈیو اسٹیٹس کو ویڈیو میں تبدیل کرکے شیئر کیا جا سکتا ہے۔

لیکن اب واٹس ایپ سب سے بازی لینے کے لیے تیار ہے اور ایپ انتظامیہ نے ’وائس اسٹیٹس‘ کے فیچر کی آزمائش بھی شروع کردی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق میسیجنگ ایپ کے ماہرین ’وائس اسٹیٹس‘ کے فیچر کو جلد پیش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور فوری طور پر مذکورہ فیچر کو آزمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ’وائس اسٹیٹس‘ کے آزمائشی فیچر تک محدود اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

مذکورہ فیچر بھی دیگر فیچر کی طرح ہی کام کرے گا اور اسے صارف ویڈیو، ٹیکسٹ اور پکچر اسٹیٹس کی جگہ شیئر کر سکیں گے۔

’وائس اسٹیٹس‘ کا فیچر بھی 24 گھنٹے میں خود بخود اسٹیٹس سے ہٹ جائے گا، تاہم اس سے قبل اگر صارفین اسے ہٹانا چاہیں تو ان کے پاس اختیار ہوگا۔

علاوہ ازیں مذکورہ فیچر کو استعمال کرتے وقت اگر ’وائس اسٹیٹس‘ ریکارڈ کرنے میں کوئی غلطی ہوجائے یا صارف کو وہ اسٹیٹس پسند نہ آئے تو ان کے پاس اسے ڈیلیٹ کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ’وائس اسٹیٹس‘ فیچر کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے وسط تک پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024