• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

پی سی بی کی آئی سی سی میں اپیل، راولپنڈی پچ کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم

شائع January 23, 2023
گزشتہ ماہ راولپنڈی پچ پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیل کی جہلکیاں—فوٹو: رائٹرز
گزشتہ ماہ راولپنڈی پچ پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیل کی جہلکیاں—فوٹو: رائٹرز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اپیل پر راولپنڈی پچ کے ’ڈی میرٹ‘ پوائنٹس واپس لے کر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق آئی سی سی نے راولپنڈی میں دسمبر 2022 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی پچ کو دیے گئے ڈی میرٹ یا ’غیر معیاری‘ پوائنٹس ختم کردیے۔

آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ کے بعد راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے تھے تاہم نجم سیٹھی نے پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کا سربراہی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی سی سی کے فیصلے پر اپیل کی تھی۔

آئی سی سی نے کہا کہ پی سی بی کی طرف سے چلینج پر پینل نے میچ کے فوٹیجز کا جائزہ لیا اور پینل اپنے فیصلے پر متفق ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے کہا کہ مثبت پچ میں کئی خصوصیات تھیں جن میں یہ حقیقت بھی شامل تھی کہ زبردست کھیل کے بعد نتیجہ حاصل کیا گیا جہاں 39 میں سے 37 وکٹیں حاصل کی گئیں۔

آئی سی سی نے کہا کہ پی سی بی کی اپیل پر پینل کے جائزے سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ وکٹ ’معمول سے کم تر‘ نہیں تھی۔

واضح رہے کہ دسمبر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے مذکورہ ٹیسٹ میچ کے دوران بے جان پچ پر مجموعی طور پر ایک ہزار 786 رنز بنے تھے، جس پر میچ کے ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پچ پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلے دن 506 رنز بنائے تھے جبکہ پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے۔

آئی سی سی نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 343 رنز کا ہدف دے کر 74 رنز سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔

اسی وقت آئی سی سی نے ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ ’یہ ایک بہت ہی ہموار پچ تھی جس نے کسی بھی باؤلر کو تقریباً کوئی مدد نہیں دی‘۔

خیال رہے کہ نو ماہ قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں 14 وکٹوں کے نقصان پر 1,187 رنز بنانے کے بعد یہ دوسری بار ہے جب پچ پر ایسا فیصلہ دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے قواعد کے کہتے ہیں کہ اگر کسی پچ پر پانچ سال میں پانچ ڈی میرٹ آجائیں تو وہ 12 ماہ کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ 13 دسمبر 2022 کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی وکٹ کو غیر معیاری قرار دے دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ کو اوسط سے کم قرار دینے کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی سیریز کے پہلے ٹسیٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 657 بنائے اور دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی اور میچ 74 رنز سے جیت لیا تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 579 رنز بنائے جب کہ دوسری اننگز میں وہ 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

گورننگ باڈی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائکرافٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت ہی فلیٹ پچ تھی جس نے کسی بھی قسم کے باؤلر کو تقریباً کوئی مدد نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ بنیادی وجہ تھی جس کی وجہ سے بلے بازوں نے بہت تیزی سے رنز بنائے اور دونوں ٹیموں نے بہت بڑا اسکور پوسٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران پچ بہت کم خراب ہوئی، اس میں گیند بازوں کے لیے کوئی مدد نہیں تھی، میں نے آئی سی سی گائیڈ لائز کے مطابق پچ کو ’اوسط سے کم‘درجہ پایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024