• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

رئیل می کا کوکاکولا ایڈیشن اسمارٹ فون فروخت کیلئے پیش

شائع February 2, 2023
رئیل می کی جانب سے اسمارٹ فون کی قیمت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا—فوٹو: رئیل می
رئیل می کی جانب سے اسمارٹ فون کی قیمت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا—فوٹو: رئیل می

مارکیٹ میں مختلف قیاس آرائیوں اور خبروں کے بعد اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نے باقاعدہ اعلان کردیا ہے کہ مشروبات بنانے والی کمپنی کوکاکولا کے تعاون سے تیار فون اب فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل مختلف رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کوکا کولا چینی کمپنی رئیل می کے اشتراک سے اپنا خصوصی فون پیش کرے گا اور تصاویر کے ساتھ ساتھ تفصیلات بھی سامنے آگئی تھیں۔

رئیل می نے کوکاکولا کے ساتھ تعاون کا اب باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوکا کولا ایڈیشن اسمارٹ فون رئیل می 10 پرور 5 جی 10 فروری 2023 سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

رئیل می کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رئیل می کا کوکا کولا ایڈیشن اسمارٹ فون کلاسک دیزائل کے ساتھ سرخ اور سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ فون کے بیک ڈیزائن پر 30/70 کے تناسب کے ساتھ کوکاکولا کا لوگو نمایاں کیا گیا ہے، جس میں 3 پوائنٹس سیاہ اور 7 پوائنٹس سرخ ہیں جواس سے مزید کلاسک بنادیتے ہیں۔

فون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 5 جی 695 اسنیپ ڈریگن پروسیسر، ایم ایم اے ایچ 5000 کی بڑی بیٹری اور رئیل می 4.1 یوآئی کی خصوصیات ہیں۔

رئیل می کے کوکاکولا ایڈیشن اسمارٹ فون مین 8 جی بی پلس 8 جی بی ڈائنامک ریم اور ون ٹی بی تک بیرونی میموری بھی موجود ہے۔

کمپنی کی جانب سے نئے اسمارٹ فوج کی قیمت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا تاہم گزشتہ رپورٹس کے مطابق فون کی قیمت 70 سے 90 ہزار روپے کے درمیان رکھی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ فون کے بیک پر دو کیمرے دیے جائیں گے، مین کیمرا 108 میگا پکسل کا دیا جائے گا جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ فون کو 7۔6 انچ میں پیش کیا جائے گا اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی اور 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024