• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

رواں سال بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ پاکستان کے نام کرنے کی شدید خواہش ہے، بابر اعظم

شائع February 11, 2023
فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

قومی کرکٹر ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں پاکستان کے لیے بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنا ہے۔

دو بار کے آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بابر اعظم نے ایک تازہ انٹرویو میں آئی سی سی ڈیجیٹل انسائیڈر کی میزبان زینب عباس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 مہینوں میں ون ڈے کرکٹ میں تقریباً ہر ممکن کامیابی حاصل کی ہے، لیکن ایک اور اعزاز بھی ہے جو متاثر کن کپتان حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ رواں سال کے آخر میں بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز جیتنے والے واحد پاکستانی کرکٹر ہیں جبکہ یہ لگاتار دوسرا سال ہے کہ کسی پاکستانی کھلاڑی نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 2022 میں بابر واحد بلے باز تھے جنھوں نے تمام فارمیٹس میں 2 ہزار سے زیادہ رنز بنائے۔

’عمران خان کی طرح پاکستان کو دوسری مرتبہ ورلڈ کپ چیمپیئن کے مقام تک پہنچاؤں گا‘

بابر اعظم نے انٹرویو کے دوران خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عمران خان کی طرح قومی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کو دوسری مرتبہ ورلڈ کپ چیمپیئن کے مقام تک پہنچائیں گے۔

آئی سی سی ڈیجیٹل نے جب کپتان سے ان کے کریئر کی خواہش کے بارے میں سوال کیا تو 23 سالہ بابر اعظم نے بتایا کہ ’ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بننا اور ٹورنامنٹ جیتنا میری خواہش ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ آنے والا ہے اور میری خواہش ہے کہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں تاکہ ہم جیت سکیں، آئی سی سی ایوارڈز ایک اعزاز کی بات ہے لیکن میرا مقصد ابھی ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

’منزل تک پہنچنے کیلئے قدم بہ قدم آگے بڑھنا ہے‘

23 سالہ بلے باز بابر اعظم نے کہا کہ رواں برس ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ہمیں کافی ون ڈے کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، مقاصد کے حصول اور منزل پر پہنچنے کیلئے قدم بہ قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے ، آپ ایک دم جست لگا کر اپنے مقصد یا منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ذہن میں یہ بات بٹھانا ضروری ہے کہ ہمیں سخت محنت اور بہترین پلاننگ کے ساتھ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024