• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پی ایس ایل8: نجم سیٹھی کا بچوں کیلئے بڑا اعلان

شائع February 17, 2023
— فوٹو: پی ایس ایل
— فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے 18 سال سے کم عمر طالب علموں کے لیے ٹکٹوں کی آدھی قیمت کا اعلان کردیا۔

قبل ازیں بچوں نے نجم سیٹھی سے درخواست کی تھی کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز کی ٹکٹوں کی قیمت کم کی جائے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے۔

ایک طالب علم نے نجم سیٹھی سے درخواست کی کہ ’ہم اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ٹکٹوں کی قیمت بہت زیادہ ہے اس لیے بچوں کے لیے اسٹیڈیم میں مفت انٹری کروائی جائے‘۔

نجم سیٹھی نے بچوں کی فریاد سنتے ہوئے اسی وقت ٹکٹوں کی قیمت میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ یہ پیشکش ابھی صرف کراچی کے میچز کے لیے ہے اور صرف طالب علموں کو ہی آدھی قیمت پر ٹکٹس ملیں گے، ساتھ آنے والے فیملی ممبرز کو نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی دیگر شہروں کے بچے بھی اس آفر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

ٹکٹوں کی قیمت کم کرنے کے اعلان کے بعد بچے خوشی سے نہال ہوگئے اور پی سی بی اور نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ شائقین ویب سائٹ (pcb.bookme.pk) پر جا کر کراچی میں ہونے والے میچز کے آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل کراچی میں اتوار کے علاوہ پی ایس ایل میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بالترتیب 2ہزار 900 روپے (وی آئی پی)، ایک پزار 900 روپے (پریمیم) اور فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے لیے بالترتیب 950 روپے اور 650 روپے رکھی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024