• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایران سے 85 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن بے دخل

شائع February 20, 2023
زیر حراست افراد کو  مزید تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا—فائل فوٹو: ڈان
زیر حراست افراد کو مزید تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا—فائل فوٹو: ڈان

ایرانی حکام نے ضلع چاغی کے قریب میرجاوہ تفتان سرحد سے مزید 85 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 38 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق بلوچستان ، 9 کا تعلق سندھ اور 4 شہریوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، ان شہریوں کو تفتان رہداری گیٹ پر لیویز فورس کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ میں بتایا گیا کہ تارکین وطن بہتر معاشی ذرائع کی تلاش کے لیے قانونی دستاویزات کے بغیر ترکیہ اور یورپی ممالک پہنچنا چاہتے تھے، ان پاکستانیوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔

حراست میں لیے گئے افراد کو بعد ازاں مزید تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024