• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

آئمہ بیگ اورساحر بگا طویل عرصے بعد ایک ساتھ، گانا ’وشملے‘ کی ویڈیو جاری

شائع March 2, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے دو معروف گلوکار آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کا طویل عرصے بعد ایک ساتھ نیا ویڈیو گانا ’وشملے‘ جاری کردیا گیا۔

گانے کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی گئی، گیت ’وشملے‘ کی ویڈیو نامور ڈائریکٹر عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کی، ہدایت کار کا کہنا تھا کہ گانے میں مختلف ثقافتی رنگ و اتحاد کا پیغام دے رہے ہیں۔

تین منٹ 37 سیکنڈز کے گانے کی ویڈیو میں ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگانے والی آواز کے ساتھ بہترین پرفارم بھی کیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کے ملبوسات معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے ڈیزائن کیے۔

یوٹیوب پر ’وشملے‘ کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں جبکہ کمنٹس میں گانے کی ویڈیو کی بھی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

قبل ازیں آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر ویڈیو کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میری انسٹا اسٹوری چیک کریں اور اپنے ملک کے بلوچی، سرائیکی اور پنجاب کی ثقافت، روایت کے کچھ لمحات سے لطف اندوز ہوں۔‘

قبل ازیں آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا نیا گانا بلوچستان کی ثقافت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہوگا، بلوچستان کی میٹھی زبان اور خوبصورت روایات پر ایک گانا بنانا چاہتی تھی اور اس گانے کے ذریعے ایک بڑے صوبے کی ثقافت کو منایا جائے گا’۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گانے کی ریلیز کے موقع پر گلوکار ساحر علی بگا نے کہا تھا کہ ہمیشہ اپنے کام سے پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے، کئی سالوں سے پنجابی زبان کے مشہور گیت میوزک کے شوقین لوگوں کے لیے ریلیز کئے، ’وشملے‘ گیت بلوچ زبان کو خراج تحسین ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024