• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ٹک ٹاک کا متنازع فلٹر ’بولڈ گلیمر‘ کیا ہے؟

شائع March 11, 2023
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

سوشل ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو یوں تو امریکا سمیت کئی ممالک اپنے لیے سلامتی جب کہ بعض ممالک اسے سماج میں فحاشی پھیلانے کے الزام میں پابندیوں اور تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

تاہم اب اس ایپلی کیشن کو خوبصورتی بڑھانے کے متنازع فلٹر ’بولڈ گلیمر‘ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک نے کچھ ہفتے قبل ہی ’بولڈ گلیمر‘ نامی بیوٹی فلٹر متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد لوگوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا تھا۔

ٹک ٹاک نے مذکورہ فلٹر کو پیش کرتے ہوئے اس کے کام کرنے کے طریقے کو واضح نہیں کیا تھا کہ مذکورہ فلٹر کس طرح کام کرتا ہے اور یہ کیسے عام شخص کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے؟

تاہم زیادہ تر ماہرین کے مطابق ’بیوٹی گلیمر‘ میں مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ ہر لڑکی کو سپر ماڈل اور لڑکوں کو ہیروز کی طرح خوبصورت بنانے کا اہل ہوتا ہے۔

جہاں عام لوگ ٹک ٹاک کے مذکورہ فلٹر کو استعمال کرتے وقت خوش دکھائی دے رہے ہیں، وہیں ماہرین نے اسے خطرناک قرار دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ فلٹر سے ’ڈیپ فیک‘ یعنی حقیقی نظر آنے والی جعلی ویڈیوز اور تصاویر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایجنسی پریس فرانس‘ ّ(اے ایف پی) کے مطابق ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والے ماہرین اور محقق نے ٹک ٹاک کے ’بولڈ گلیمر‘ فلٹر کو ’زہریلی خوبصورتی‘ یا خطرناک قرار دیا ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے کم عمر افراد اور خصوصی طور پر لڑکیوں میں خوبصورتی کے معیار اور پیمانے تبدیل ہوں گے اور ہر کوئی اپنی شخصیت سے مختلف نظر آنے کی کوشش کرے گا۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ فلٹر کو استعمال کرنے سے جعلی تصاویر اور ویڈیوز میں اضافہ ہوگا، جسے ٹیکنالوجی کی زبان میں ڈیپ فیک کہا جاتا ہے۔

مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والے ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کئی سال سے ہوتا آ رہا تھا لیکن ٹک ٹاک نے اس کا بہترین استعمال ’بولڈ گلیمر‘ میں کیا ہے، جس سے تمام حقیقی چیزیں تبدیل ہو سکتی ہیں۔

بولڈ گلیمر فلٹر کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یہ ایک بیوٹی فلٹر ایڈیٹر ہے جو کہ عام طور پر سوشل میڈیا ایپس اور کیمروں میں موجود دیگر خوبصورتی بڑھانے والے فلٹرز کی طرح کام کرتا ہے۔

تاہم اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلٹر ہر عام شخص کی خوبصورتی کو اس قدر بڑھا کر پیش کرتا ہے کہ ہر ایک لڑکی خوبرو دوشیزہ سپر ماڈل کی طرح دکھائی دیتی ہے اور ہر لڑکا ہیرو نظر آتا یے۔

مذکورہ فلٹر بظاہر سفید فام رنگت کو ترویج دیتا ہے اور ہر سانولی رنگت والے شخص کی جلد کو بھی نکھار دیتا ہے۔

یہ فلٹر عام لڑکیوں کے ہونٹوں کو پرکشش بنانے کے لیے انہیں بڑا کرنے سمیت ان میں دیگر تبدیلیاں بھی کرتا ہے۔

اسی طرح یہ فلٹر چہرے، گردن، بالوں، کمر، چھاتی، ٹانگوں اور جسم کے دیگر حصوں کو بھی بولڈ اور گلیمر کرکے ان کی خوبصورتی میں بے حد اضافہ کرتا ہے۔

مذکورہ فلٹر عام طور پر درمیانی عمر کی خواتین کو نو عمر لڑکی جب کہ ادھیڑ عمر مرد حضرات کو نوجوانوں کی طرح پیش کرتا ہے، جس پر ماہرین نے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فلٹر غیر حقیقی خوبصورتی کو ترویج دیتا ہے۔

یہ فلٹر بھی دوسرے بیوٹی یا فوٹو ایڈیٹنگ فلٹر کی طرح کام کرتا ہے، تاہم زیادہ تر ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے اور فلٹر ہر لڑکی کی تصویر اور ویڈیو کو سپر ماڈلز کے جسمانی خدو خال کے مطابق ڈھالتا ہے۔

لیکن اس حوالے سے ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے کوئی وضاحت نہیں کی اور ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تنقید بھی پر کوئی جواب نہیں دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024