• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ٹک ٹاک میں ’اسٹیم‘ فیڈ متعارف کرانے کا اعلان

شائع March 15, 2023
—فوٹو: ٹک ٹاک
—فوٹو: ٹک ٹاک

دنیا کی مقبول ترین شارٹ ویڈیو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نوجوان اور طالب علموں سمیت سائنس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ’اسٹیم‘ فیڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

’اسٹیم‘ یعنی ’سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ‘ کے موضوعات پر بنائی جانے والی تمام ویڈیوز اب صارفین کو اسی فیڈ میں نظر آئیں گی۔

ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ پلیٹ فارم پر اب تک اسٹیم کے موضوعات پر بنائی گئی ویڈیوز کو 110 ارب بار دیکھا جا چکا ہے اور ’اسٹیم‘ کے ہیش ٹیگ کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ’اسٹیم‘ کے ہیش ٹیگ کو دیکھتے ہوئے پلیٹ فارم پر اسی نام سے مواد شیئر کیے جانے کی نئی فیڈ متعارف کرائی جا رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق ’اسٹیم‘ فیڈ صارفین کو دوسری فیڈز کے ساتھ ہی نظر آئیں گی، یعنی صارفین اسپورٹس، فیشن اور ڈانس کے فیڈز کے ساتھ اب اسٹیم کی فیڈ بھی دیکھ سکیں گے۔

ٹک ٹاک کے مطابق اسٹیم فیڈ سے دنیا بھر کے نئے سائنس دانوں اور اس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے خیالات جاننے اور دنیا کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انتطامیہ نے بتایا کہ ’اسٹیم‘ فیڈ میں مواد کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ٹک ٹاک نے دو دیگر اداروں سے معاہدہ کیا ہے جو کہ مواد کی تفتیش کریں گے اور غلط اور گمراہ کن مواد کو پلیٹ فارم سے ہٹائیں گے۔

ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ کے لیے انٹرنیشنل فیکٹ چیکر تنظیم ’پوائنٹر‘ اور ’کامن سینس نیٹ ورک‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ کو فوری طور پر دنیا کے چند ممالک میں متعارف کرادیا ہے، تاہم اسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024