• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

بارش کا خطرہ، پی ایس ایل8 کا فائنل اتوار کے بجائے ہفتے کو شیڈول

شائع March 16, 2023
پاکستان سپر لیگ کا فائنل اب ہفتے کے روز کھیلا جائے گا— فوٹو: پی سی بی
پاکستان سپر لیگ کا فائنل اب ہفتے کے روز کھیلا جائے گا— فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کی تاریخ بارش کے امکان کے سبب تبدیل کردی گئی ہے اور اب لیگ کا فائنل اتوار کے بجائے ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں لیگ کے فائنل کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کے روز بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور پی سی بی کے ساتھ ساتھ فرنچائز بھی فکرمند ہیں کہ فائنل بارش کی وجہ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 19 مارچ بروز اتوار کو شیڈول فائنل میچ اب 18مارچ بروز ہفتے کو کھیلا جائے گا اور پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ ہفتے کے روز ہونے والے فائنل میچ میں بھی استعمال ہو سکیں گے۔

کرک انفو کے مطابق پی سی بی نے یہ فیصلہ بارش کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تاہم اتوار اور پیر کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

بارش کے پیش نظر اگر فائنل میچ ہفتے کے روز مکمل نہ ہو سکا تو اتوار اور پیر کو مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور لگاتار تیسرے ایونٹ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

آج لیگ کے پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی اور اسلام آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں اور اس میچ کی فاتح ٹیم کل دوسرے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کے مدمقابل ہو گی اور اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کا فائنل میں ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024