• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ہیٹ ویو کے باعث آسٹریلیا کے دریا میں لاکھوں مچھلیوں کی موت

شائع March 20, 2023
موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہیٹ ویو کے دورانیے اور اس کی شدت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے: فوٹو : بی بی سی
موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہیٹ ویو کے دورانیے اور اس کی شدت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے: فوٹو : بی بی سی

آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز کے شہر مینیندی کے دریا میں لاکھوں مردہ مچھلیاں پائی گئیں ۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دریائے ڈارلنگ باکا میں لاکھوں مردہ مچھلیاں دریا کی سطح پر تیرتی ہوئی پائی گئیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدید لہر نے مچھلیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ آف پرائمری انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو نے نظام کو شدید متاثر کیا ہے، ممکنہ طور پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مچھلیوں کی موت ہوئی کیونکہ ہیٹ ویو کے باعث بارش میں بھی کمی آئی ہے گرم موسم کی وجہ سے مچھلیوں کو زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق تین سال قبل بھی بڑی تعداد میں مچھلیاں مردہ پائی گئیں تھیں تاہم اس کے مقابلے دریائے ڈارلنگ باکا میں مردہ مچھلیاں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ دریا کا پانی بنیادی ضروریات کے لیے استعمال کرتے تھے، لیکن اب ہم اس سے محروم ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہیٹ ویو کے دورانیے اور اس کی شدت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔

دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں اب تک تقریباً 1.1 سینٹی گریڈ تک اضافہ ہو چکا ہے اور اگر ماحولیاتی تبدیلی پر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024