• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارت: رام نومی تہوار پر مغربی بنگال میں جھڑپیں، مسلمانوں کی املاک نذر آتش

شائع April 1, 2023
انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کردیا— فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی
انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کردیا— فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں رام نومی تہوار کے موقع پر مذہبی جلوسوں کے دوران پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں مسلمانوں کی املاک نذر آتش کردی گئیں جس پر پولیس کم از کم 36 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کو بنگال کے صنعتی شہر ہاوڑہ کے ایک محلے میں متحارب گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا تاہم اس موقع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محفوظ بنایا۔

اس موقع پر رام نومی کا جشن منانے والے ہندو انتہا پسندوں نے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا، انہوں نے گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ دکانوں کو توڑ دیا گیا۔

ہاوڑہ کے شب پور ضلع میں مسلمان اور ہندو کئی نسلوں سے ایک ساتھ رہتے آئے ہیں اور جمعہ کو وہاں دن بھر کشیدگی رہی اور وقتاً فوقتاً جھڑپیں جاری رہیں۔

یہ معاملہ اس وقت خطرناک شکل اختیار کر گیا جب بی جے پی کے متنازع رہنما ٹی راجا سنگھ حیدرآباد میں ایک عوامی مقام پر ایک بڑے ہجوم کے ساتھ پہنچے جو جے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے اور مسلمان مخالف تقریر شروع کردی۔

راجا سنگھ نے کہتے ہیں ایک دھکا لگا تو آج ایودھیا میں رام مندر بن رہا ہے، آنے والے وقت میں ایک اور دھکا لگے گا تو متھرا میں ایک اور عالیشان مندر تعمیر ہوگا، ایک اور دھکہ لگے گا تو کاشی میں بھی ایک مندر بنے گا۔

اس کے بعد وہ مزید کہتے ہیں سننے والو، کان کھول کر سن لو، راجا سنگھ کسی کے باپ سے ڈرنے والا نہیں ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب جمعرات کو رام نومی تہوار منانے والوں نے جلوس کو اپنے راستے سے ایک غیر مجاز علاقے کی طرف موڑ دیا۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی پر بتایا کہ جلوس پر اس وقت پتھراؤ کیا گیا جب یہ شب پور سے گزر رہا تھا۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ پولیس کی طرف سے کوتاہی ہوئی ہے اور اس حوالے سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

ریاستی پولیس نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

ریاست میں اپوزیشن جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنما سویندو ادھیکاری نے کہا کہ جھڑپوں میں پارٹی کے کم از کم 10 کارکن زخمی ہوئے ہیں اور پولیس تشدد کے دوران کسی تماشائی کی مانند کھڑی رہی۔

دریں اثنا، مغربی بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں پولیس نے جمعرات کو رام نومی کے جلوس کے دوران ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے بتایا کہ تشدد میں چھ پولیس اہلکار اور پانچ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

وڈودرا پولیس کے جوائنٹ کمشنر ایم ایل نناما نے رائٹرز کو بتایا کہ شہر کے علاقے فتح پورہ میں ایک بڑے ہجوم نے پتھراؤ کیا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024