• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

واٹس ایپ نے ایک مرتبہ پھر اپنے فیچرز اپ ڈیٹ کر دیے

شائع April 2, 2023
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن

صارفین کی آسانی کے لیے واٹس ایپ نے ایک مرتبہ پھر جدت اپناتے ہوئے اپنے فیچرز اپڈیٹ کر دیئے ہیں۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ’نیو ٹیکسٹ ایڈیٹر‘ کا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت تصاویر، ویڈیوز اور جی آئی ایف (گرافکس انٹرچینج فارمیٹ) پر الفاظ کو مرضی کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اب مختلف فونٹس استعمال کرسکیں گے اور تصاویر اور ویڈیوز پر موجود ٹیکسٹ کو دائیں، بائیں اور سینٹر میں کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ صارفین اب بیک گراؤنڈ کا رنگ بھی تبدیل کرسکتے ہیں، اس سے بیک گراؤنڈ اور ٹیکسٹ کے رنگ میں فرق واضح ہوجائے گا۔

تاہم یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ آئی او ایس صارفین کے لیے کچھ ماہ میں پیش کردیا جائےگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا کہ جن صارفین کے اینڈرائیڈ میں نئے فیچر تک رسائی نہیں ہے انہیں تھوڑا انتظار کرنا پڑےگا، یہ فیچر آئندہ کچھ روز میں تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ چیٹ لاک کرنے کا نیا فیچر

اس کے علاوہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو چیٹ کو لاک (بند) کرنے اور انہیں پوشیدہ رکھنے کی اجازت دے گا۔

اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت صارفین مخصوص چیٹ کو اپنے فنگر پرنٹ یا پاس کوڈ کی مدد سے لاک کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی اہم چیٹ کو سیکیورٹی کے تحت محفوظ رکھ سکتے ہیں تاکہ آپ کی گفتگو تک دوسرے لوگوں کی رسائی نہ ہو ۔

جب چیٹ لاک ہوجائے تو اسے لاک شدہ چیٹس کی فہرست میں شامل کردیا جائے گا۔

ایک بار چیٹ لاک ہوجانے کے بعد صرف صارف کے فنگر پرنٹ یا پاس کوڈ کے ذریعے ہی چیٹ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، جبکہ کسی اور کے لیے اسے کھولنا تقریباً ناممکن ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ اگر کوئی آپ کے فون تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اورپاس کوڈ فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اسے کھولنے کے لیے چیٹ کے میسجز ڈیلیٹ کرنے کے آپشن پر کلک کرنے کا کہا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر پر ابھی مزید کام کیا جارہا ہے، جس کے بعد اسے مستقبل قریب میں متعارف کروادیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024