• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

موبائل فون بیٹری کے دورانیے کو بڑھانے کے آسان طریقے

شائع April 9, 2023
فوٹو: آں لائن
فوٹو: آں لائن

کیا آپ اپنے موبائل فون کی بیٹری ڈاؤن ہونے سے پریشان ہیں اور نیا موبائل یا بیٹری تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ تو ہم آپ کو کچھ ایسی تجاویز بتائیں گے جس کی مدد سے آپ اپنی فون کی بیٹری کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

آپ کو شاید معلوم نہیں کہ موبائل فون میں چھپے کچھ ایسے آپشن بھی موجود ہیں جس کی مدد سے آپ اپنی فون کی بیٹری کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ صارفین نیچے دی ہوئی چند تجاویز پر عمل کرکے بیٹری تبدیل کرنے کا مہنگائی کے دور میں نئے موبائل فون لینے کا فیصلہ بدل سکتے ہیں:

پاور سیونگ موڈ آن کریں

اپنے فون کو پاور سیونگ موڈ میں تبدیل کریں، جو آپ کے فون کی بیٹری کو ضائع ہونے سے بچائے گا۔ اپنے ڈیوائس پر سیٹنگز پر کلک کریں پھر بیٹری پر کلک کریں اور پھر بیٹری انٹری کو کلک کریں اور پاور سیونگ موڈ کو آن کریں

اسکرین روشنی کو کم کریں

اسمارٹ فون کی روشنی آنکھوں کے لیے بھی خطرناک ہے، اس کی شعاعیں آنکھیں کی بینائی کو متاثر کرسکتی ہے۔

اس لیے اپنے موبائل فون کی اسکرین کی روشنی کو کم کریں۔

پہلے ڈسپلے سیٹنگ میں جائیں اور اسکرین کی روشنی کو کم کریں، اس فیچر کو آٹو پر رکھ دینا سب سے بہتر ہوتا ہے تاکہ بغیر ضرورت موبائل خود بخود کم روشنی ہو جائے۔

مبائل فون کی روشنی 10 فیصد بیٹری ضائع کرتی ہے۔

موبائل فون کو رات بھر چارجنگ پر لگائے رکھنا

یہ مسئلہ عام ہے کہ موبائل صارفین بستر پر جانے کے بعد بھی فون کا استعمال کرتے ہیں اور جب سونے لگتے ہیں تو فون کو چارج پر لگا دیتے ہیں جو ساری رات چارج پر لگا رہتا ہے۔

فون کو مکمل چارج ہونے کے بعد بھی پوری رات کے لیے چارجر پر لگا رہنے دینا طویل المیعاد بنیادوں پر بیٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

جب ہمارا اسمارٹ فون 100 فیصد چارج ہوجاتا ہے اور پھر بھی چارجر پر لگا رہے تو بیٹری پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں اس کی لائف کم ہونے لگتی ہے۔

موبائل کو زیادہ گرم اور ٹھنڈی جگہ سے دور رکھیں

اگر آپ کا موبائل گرم یا ٹھنڈی جگہ پر رکھا ہو تو یہ آپ کے موبائل کی بیٹری کے لئے نقصان دہ ہے۔

موبائل فون کو گاڑی میں چھوڑ دینا سب سے بڑی حماقت ہے گرم جگہ گاڑی کا ہونا موبائل کو متاثر کر سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024