• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اشرف حکیمی کی سابق اہلیہ کا طلاق کےعوض ملکیت ہتھیانے کا خواب پورا نہ ہوسکا

دونوں کے دو بچے بھی ہیں—فوٹو: اے ایف پی
دونوں کے دو بچے بھی ہیں—فوٹو: اے ایف پی

مراکشی فٹ بالر اشرف حکیمی کی سابق اہلیہ کی جانب سے طلاق کے عوض شوہر کی نصف ملکیت ہتھیانے کا خواب مکمل نہ ہوسکا، کیوں کہ فٹ بالر نے اپنی تمام جائیداد والدہ کے نام کر رکھی تھی۔

عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق اشرف حکیمی کی اہلیہ اداکارہ ہبہ عبوک نے طلاق کے عوض سابق شوہر کی نصف ملکیت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

ہبہ عبوک نے گزشتہ ماہ مارچ میں شوہر سے طلاق لینے کے لیے ہسپانوی عدالت سے رجوع کیا تھا، کیوں کہ اشرف حکیمی اسپین میں ہی رہائش پذیر ہیں۔

اہلیہ کی درخواست پر جب عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ اشرف حکیمی نے اپنی 80 فیصد جائیداد، ملکیت، سامان اور نقد دولت والدہ کے نام کر رکھی ہے جب کہ ان کی 80 فیصد تنخواہ بھی والدہ کے اکاؤنٹ میں ہی آتی ہے۔

اسی حوالے سے عرب نشریاتی ادارے ’العربیہ‘ نے ہسپانوی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہبہ عبوک کو بتایا گیا کہ ان کے سابق شوہر کے پاس کوئی ملکیت اور دولت نہیں، انہوں نے تمام ملکیت والدہ کے نام کر رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اشرف حکیمی اس وقت ہفتہ وار سوا دو لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کرتے ہیں جو کہ پاکستانی ہفتہ وار 6 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں اور ان کی 80 فیصد کمائی ان کی والدہ کے اکاؤنٹ میں آتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اشرف حکیمی کے خلاف اس وقت پیرس میں ریپ کیس کی تفتیش جاری ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک 24 سالہ لڑکی کو اہلیہ کی غیر موجودگی میں گھر پر بلایا تھا۔

لڑکی کے ساتھ جسمانی روابط کی خبریں آنے اور ان کے خلاف ریپ کیس کی تفتیش شروع ہونے کے بعد ہی ان کی اہلیہ ہبہ عبوک نے ان سے طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔

اسی حوالے سے ’دی سٹیزن‘ ویب سائٹ نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے اشرف حکیمی کی سابق اہلیہ کو بتایا گیا کہ فٹ بالر نے اپنے کپڑے، گاڑیاں، جوتے اور گھڑیاں تک اپنی والدہ کے نام کر رکھی ہیں۔

اشرف حکیمی کی جانب سے اپنی ملکیت والدہ کے نام کیے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد مراکش سمیت افریقہ بھر میں ان کی ذہانت پر بحث کی جا رہی ہے اور دنیا بھر کے لوگ انہیں سیانا شخص قرار دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

زیادہ تر لوگوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اہلیہ نے 4 سال کی شادی کے عوض اشرف حکیمی سے نصف دولت لینا چاہی تھی اور اگر ان کی شادی 20 سال چلتی تو اہلیہ ان کی پوری دولت ہتھیانے کا ارادہ کرتیں۔

لوگوں نے مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے دوسرے امیر مرد حضرات کو اشرف حکیمی سے سیکھنے کا درس دیا اور کہا کہ فٹ بالر نے اپنی جائداد بھی بچالی اور والدہ کا مان بھی رکھا۔

خیال رہے کہ اشرف حکیمی اور ہبہ عبوک کے درمیان 2018 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور انہوں نے 2019 کے اختتام تک شادی کرلی تھی، انہیں دو بچے بھی ہیں۔

ہبہ عبوک ہسپناوی اداکارہ ہیں اور وہ عمر میں اشرف حکیمی سے 12 سال بڑی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024