• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ہر میاں، بیوی کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، شعیب ملک

— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی کرکٹر اور ٹی وی میزبان شعیب ملک نے کہا ہے کہ نہ صرف ان کے اور ان کی اہلیہ بلکہ پوری دنیا کے جوڑوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا شادی شدہ جوڑا ہے جن کے درمیان کبھی اختلافات نہ ہوتے ہوں۔

شعیب ملک نے مذکورہ بیان اہلیہ ثانیہ مرزا سے کشیدہ تعلقات اور طلاق کی افواہوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے کشیدہ تعلقات اور طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں اور کافی عرصے سے دونوں نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر کوئی تصویر یا تازہ ویڈیو بھی شیئر نہیں کی۔

البتہ دونوں کو ’اردو فلکس‘ پر ٹاک شو کرتے دیکھا گیا اور ساتھ ہی نومبر میں شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

تاہم دونوں نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران اختلافات اور طلاق کی خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی اور اب عیدالفطر کے موقع پر شعیب ملک نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے درمیان اختلافات نہیں ہیں۔

شعیب ملک نے عید الفطر کے موقع پر ’جیو نیوز‘ کے اسپورٹس شو ’اسکور‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کرکٹ سمیت ذاتی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے۔

کرکٹر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عیدالفطر کے موقع پر اہلیہ اور بچہ ان سے دور ہیں اور انہوں نے خواہش ظاہر کی کاش وہ ان کے ساتھ عید مناتے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل وہ جب کرکٹ کے سلسلے میں بیرون ملک ہوتے تھے تو والدہ اور بہن بھائیوں کو عید کے موقع پر یاد کرتے تھے اور اب شادی کے بعد وہ نہ صرف والدہ اور بہن بھائیوں بلکہ اہلیہ اور بچے کو بھی یاد کرتے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کی اہلیہ کا تعلق دوسرے ملک سے ہے اور ان کی وہاں بھی مصروفیات ہوتی ہیں، اس لیے یہ ہر سال ممکن نہیں ہوپاتا کہ وہ تمام دن ایک ساتھ گزاریں۔

ثانیہ مرزا سے اختلافات اور علیحدگی کے سوال پر انہوں نے مبہم انداز میں بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں، وہ اپنی اپنی مصروفیات کی وجہ سے ایک ساتھ نہیں۔

انہوں نے واضح طور پر ایسا نہیں کہا کہ ان کی علیحدگی یا طلاق کی خبریں بے بنیاد ہیں، تاہم انہوں نے سوال کیا کہ دنیا میں ایسا شادی شدہ کون سا جوڑا ہے، جن کے درمیان اختلافات نہیں ہوتے؟

شعیب ملک نے دلیل دی کہ دنیا کی تمام بیویوں اور شوہروں کے تعلقات کے درمیان اتار چڑھاؤ آتا ہے اور ان سمیت تمام مشہور جوڑوں کے تعلقات میں بھی ایسا ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ثانیہ مرزا نے انہیں انسٹاگرام پر اَن فالو نہیں کیا اور یہ خبر انہیں آج مل رہی ہے کہ اہلیہ نے انہیں ان فالو کردیا۔

ان کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے کے دوران دونوں میاں بیوی اس لیے ایک ساتھ نہیں دکھائی دیے، کیوں کہ دونوں کی اپنے اپنے ممالک میں کچھ مصروفیات تھیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی بیٹے سے یومیہ دو بار ویڈیو کال پر بات کرتے ہیں جب کہ ان کے بیٹے کو بیڈمنٹن کھیلنے کا زیادہ شوق ہے لیکن وہ انہیں نہ تو کرکٹ کھیلنے کا کہتے ہیں اور نہ ہی ان پر ٹینس کھیلنے کا دباؤ ہے۔

انہوں نے تاثر دیا کہ ان کے اور ثانیہ مرزا کے درمیان کسی طرح کے کوئی سنجیدہ اختلافات نہیں ہیں، وہ اپنی اپنی مصروفیات کی وجہ سے الگ ہیں، تاہم انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ ان کے درمیان کوئی تنازعات نہیں ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد بھی دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں۔

شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024