• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان

شائع April 30, 2023
اسحٰق ڈار نے  کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز کے باوجود کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا—فوٹو:ڈان نیوز
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز کے باوجود کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا—فوٹو:ڈان نیوز

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے لائٹ ڈیزل ار مٹی کے تیل قیمت میں 10، 10 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں 10 روپے کم کرکے بالترتیب 164روپے 68 پیسے اور 176 روپے 07 پیسے فی لیٹر کی جا رہی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز کے باوجود کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، اس کی قیمت کو آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے تیل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش کے بعد قیمتوں میں تبدیلی کے معاملے کو قوم کے حق میں طے کرنے کی پوری کوشش کی، ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں تبدیلیاں غور و خوض کے بعد طے کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیمتیں یکم سے 15 مئی تک برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ 16 اپریل کو وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اضافہ کردیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 272 سے بڑھ کر 282 روپے فی لیٹر ہوگئ تھی جب کہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا۔

یکم سے 15 اپریل تک ملک میں پیٹرول کی روزانہ کھپت تقریباً 20 ہزار ٹن رہی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت 15 ہزار 500 ٹن رہی تھی۔

ایک اندازے کے مطابق تقریباً 8000 سے 10000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل روزانہ پاکستان میں اسمگل کیا جا رہا تھا جب کہ ایرانی پیٹرول کی مانگ اس کے معیار میں کمی اور پیٹرول کی طلب میں مجموعی طور پر کمی کی وجہ سے تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024