یکم مئی کو عالمی یوم مزدور پر دنیا بھر میں شکاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔
یکم مئی کو عالمی یوم مزدور پر دنیا بھر میں شکاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، جو 1886 میں ایک دن میں 8 گھنٹے کام کے لیے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔
اس موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیغامات جاری کیے ہیں۔
فرانس میں یکم مئی عالمی یوم مزدور پر مظاہرین نے پودے کی ٹہنیاں اور برٹنی کا علاقائی جھنڈا اٹھا رکھا ہے—فوٹو: اے ایف پی
فرانس میں یوم مزدور پر لوگ ایک مظاہرے میں حصہ لیتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
یکم مئی 2023 کو یوم مزدور کی تعطیل کے موقع پر بیجنگ کے شمال میں لوگ چین کی عظیم دیوار پر چہل قدمی کر رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی)
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر مزدور یونینز کے کارکن ایک ریلی میں حصہ لے رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں سالانہ یوم مزدور مارچ کے دوران تائیوان کے صدر کے چہرے کی تصویر والا ایک شخص ماسک پہنے ہوئے ہے— فوٹو: رائٹرز
تائیوان میں لیبر رائٹ گروپس کے لوگ عالمی یوم مزدور پر مارچ میں شامل ہو رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز
ترکیہ کے شہر استنبول میں پولیس نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کے دوران مظاہرین کو حراست میں لے لیا — فوٹو: اے ایف پی
بھارت میں نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس کے اراکین احمد آباد میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی میں شریک ہیں — فوٹو: اے ایف پی
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں محنت کشوں کے عالمی دن پر مظاہرین ریلی میں شریک ہیں— فوٹو: اے ایف پی
فلپائن کے شہر منیلا میں عالمی یوم مزدور پر ریلی نکالی جارہی ہے — فوٹو: اے ایف پی
جنوب مغربی فرانس میں مظاہرین عالمی یوم مزدور کے موقع پر ایک مظاہرے میں حصہ لے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی