• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فخر زمان کی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن، پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کھلاڑیوں میں بھی شامل

شائع May 3, 2023 اپ ڈیٹ May 4, 2023

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹنگ کی نئی رینکنگ جاری کر دی جہاں نمبر ون اور ٹو پوزیشن پر پاکستانی بلےباز براجمان ہیں۔

جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی اوپنر فخر زمان 8 درجے چھلانگ لگا کر اپنے کیریئر کی بہترین پوزیشن نمبر 2 پر پہنچ گئے ہیں، وہ اپنے کپتان بابر اعظم سے صرف ایک درجہ نیچے ہیں جو اس وقت عالمی رینکنگ میں نمبر ون بیٹر ہیں۔

فخر زمان نے راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری 5 میچوں کی سیریز میں بیک ٹو بیک 2 سنچریاں اسکور کیں جبکہ بابر اعظم نے 2 میچوں میں 49 اور 65 رنز بنائے ہیں۔

فخر زمان نے پہلے ون ڈے میں 289 رنز کے تعاقب میں 117 رنز بنائے اور دوسرے ایک روزہ میچ میں ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 180 زنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، ان کی اننگز کی بدولت پاکستان نے 337 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کی۔

ان کی ون ڈے فارمیٹ میں اس سے قبل بہترین رینکنگ نمبر 7 تھی جو انہوں نے اپریل 2021 میں حاصل کی تھی۔

فخر زمان کی ترقی کے ساتھ جنوبی افریقہ کے بلے باز راسی وین ڈیر ڈوسن ایک درجہ تنزلی کے بعد 3 نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل نمبر 4 پر موجود ہیں۔

پاکستان کے پاس فخر زمان کے اوپننگ شراکت دار امام الحق بھی ہیں، جو 2 ون ڈے میچوں میں 60 اور 25 کے اسکور کے بعد آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل ہیں۔

فخر زمان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں بھی شامل

نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست 180 اور 114 گیندوں پر 117 رنز بنا کر پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر فخر زمان کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کر دیا گیا۔

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں پہلے ٹی20 میچ میں تیز رفتار 47 رنز کے ساتھ مہینے کا آغاز کیا، جس نے ہوم سائیڈ کی 88 رنز کی زبردست فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ انہوں نے اگلے دو ٹی20 میچوں میں نمایاں اسکور نہیں کیا لیکن ون ڈے فارمیٹ میں شان دار کم بیک کرتے ہوئے لگاتار دو سنچریاں اسکور کیں۔

پاکستانی اوپنر 67 میچوں کے کیریئر میں 49.71 کی اوسط اور تقریباً 95 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3 ہزار 82 ون ڈے رنز اسکور کرچکے ہیں۔

فخر زمان کے ساتھ اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے دوسرے کھلاڑی سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا ہیں، جنہوں نے سات ٹیسٹ میچوں میں 50 وکٹیں ہیں، انہوں نے اس فارمیٹ کی تاریخ میں کسی بھی دوسرے اسپنر کے مقابلے کم ترین میچوں میں اتنی وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

فخر زمان کے ساتھ اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے دوسرے کھلاڑی سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا ہیں جنہوں نے سات ٹیسٹ میچوں میں 50 وکٹیں ہیں، وہ فارمیٹ کی تاریخ میں کسی بھی دوسرے اسپنر کے مقابلے کم ترین میچوں میں اتنی وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے تیسر کھلاڑی مارک چیپ مین ہیں جنہوں نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار پرفارمنس پیش کی جس سے نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز برابر کرنے میں مدد ملی۔

چیپ مین نے چوتھے اور پانچویں ٹی 20 میں بالترتیب 42 گیندوں پر 71 اور 57 میں 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر دو طرفہ سیریز میں 290 رنز بنائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024