• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کورین کھانے کے شوقین افراد کیلئے ’مسالے دار فرائیڈ چکن‘ بنانے کا منفرد طریقہ

شائع May 5, 2023
— فوٹو: یوٹیوب/گوچوگارو گلیز
— فوٹو: یوٹیوب/گوچوگارو گلیز

کئی پاکستانی شہری کورین ڈراموں کے علاوہ کورین گلوکاروں کے بھی مداح ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی لوگوں میں کورین کھانوں کی بھی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

آج کل لوگوں میں کورین پکوان کھانے کا رجحان بڑھ رہا ہے، جن میں کمچی، کارن ڈوگ، رامن نوڈلز شامل ہیں۔

آج ہم بھی آپ کو کوریا کی مشہور ڈش ’مسالے دار کورین چکن‘ بنانا سکھائیں گے۔

اجزا:

چکن کو میرینیٹ کرنے کے لیے

بون لیس چکن ½ کلو

نمک ایک چمچ یا حسب ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ ایک چمچ

سرکہ ایک اور ½ چمچ

میدہ 4 چمچ

کارن فلور 4 کھانے کے چمچ

چاول کا آٹا 3-4 چمچ

پانی ¾ کپ یا حسب ضرورت

سوس بنانے کے لیے

لہسن ایک عدد کٹا ہوا

ٹماٹو کیچپ 2کھانے کے چمچ

سویا سوس 3 چمچ

چلی سوس 2 کھانے کے چمچ

کارن سیرپ 2 چمچ

چینی 2 چمچ

لال مرچ پاؤڈر ایک چمچ یا حسب ذائقہ

نمک ¼ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

ہری مرچ 4-5 (آدھی کٹی ہوئی)

مونگ پھلی پسی ہوئی 2-3 چمچ

ہری پیاز (ہری پیاز) کٹی ہوئی

فوٹو: فوڈ فیوژن
فوٹو: فوڈ فیوژن

ترکیب

ایک پیالے میں چکن، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن کا پیسٹ، سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اور 30 منٹ کے لیے میرینیٹ کر دیں۔

ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، چاول کا آٹا، نمک شامل کریں، آہستہ آہستہ پانی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں کہ گاڑھا ہوجائے۔

اب اس میں میرینیٹ شدہ چکن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کریں اور چکن کو ہلکی آنچ پر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کریں پھر گرل ریک پر نکال کر 2-3 منٹ رکھ دیں۔

کوکنگ آئل کو دوبارہ گرم کریں اور چکن کو درمیانی آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کریں اور پھر چکن کو آئل سے نکال کر الگ جگہ پر رکھ دیں۔

ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل، لہسن، ٹماٹو کیچپ، سویا ساس، چلی سوس، کارن سیرپ، چینی، لال مرچ پاؤڈر، نمک ڈال کر آنچ پر ایک سے دو منٹ تک پکائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

جب اس میں ابال آنے لگے تو تلی ہوئی چکن ڈال، ہری مرچ، مونگ پھلی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں۔

ہری پیاز سے گارنش کریں اور سرو کریں!

اس ریسیپی کی ویڈیو آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024