• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شہری نے اپنی جائیداد مریم نواز کے نام کردی

شائع May 7, 2023
— فوٹو: ٹوئٹر
— فوٹو: ٹوئٹر

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی نے اپنی تمام جائیداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے نام کردی۔

راجا نادر نامی ٹوئٹر صارف نے ایک وصیت نامہ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی نے اپنی ساری زمین مریم نواز شریف کے نام کرنے کی وصیت کر دی۔

وصیت نامے کے مطابق ’زاہد حسین اپنے مکمل ہوش و حواس میں بنا کسی جبر و دباؤ کے اپنی مرضی سے اپنی تمام اراضی جو میری ملکیت ہے، چاہے وہ 50 ہزار کنال ہو یا 32 ہزار کنال ہو، مریم نواز دختر نواز شریف کے نام دیتا ہوں‘۔

وصیت میں لکھا گیا کہ مریم نواز کو مکمل اختیار ہے کہ وہ اس جائیداد کا جو جی چاہے کرسکتی ہیں۔

شہری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس کی زندگی میں بچوں اور ورثا کے لیے تقریباً 50 کنال کو چھوڑ کر مریم نواز 50 فیصد کی مالک ہیں اور انتقال کے بعد 100 فیصد کی مالک ہوں گی، اس کے علاوہ شہری کا معاوضہ جو تقریباً 8 کروڑ روپے ہے وہ بھی مریم نواز ہی وصول کریں گی۔

شہری نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ معاوضہ کس چیز کے عوض ہے، اس کے علاوہ انہوں نے مریم نواز کو تمام 7 گاؤں پر مشتمل رقبے کی ملکیت بھی دے دی ہے۔

شہری نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ انہوں نے اپنی جائیداد نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نام کیوں کی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد مریم نواز نے حیرت کا اظہار کیا اور ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یااللہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا، بلاشبہ یہ دل کو چھو لینے والی بات ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024