• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ٹوئٹر پر وائس میسیج بھیجنا ممکن

شائع May 20, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے مخصوص ممالک میں وائس میسیج کا فیچر متعارف کرائے جانے کے دو سال بعد اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا۔

ٹوئٹر پر ابتدائی طور پر برازیل اور جاپان میں 2020 کے اختتام پر وائس میسیج کا فیچر پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد فروری 2021 میں اسے بھارت میں بھی آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

پلیٹ فارم کی جانب سے گزشتہ تین سال کے دوران وائس میسیج کی آزمائش دیگر متعدد ممالک میں بھی کی جا رہی تھی اور پاکستان میں بھی بعض صارفین کو مذکورہ فیچر پر رسائی تھی۔

لیکن 19 مئی کو ٹوئٹر کی جانب سے وائس میسیج کو تمام اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔

وائس میسیج بھیجنے کے فیچر کو صرف اور صرف موبائل صارفین استعمال کر سکیں گے، یعنی اسے صرف ایپلی کیشن سے ہی بھیجا جا سکے گا لیکن اسے ڈیسک ٹاپ صارفین سن سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ایک منٹ 30 سیکنڈ کا وائس میسیج بھیج سکیں گے اور پیغام کو بھیجنے سے قبل انہیں اپنی وائس کو سننے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

صارفین اپنے ہی ریکارڈ شدہ میسیج کو سننے کے بعد اگر چاہیں تو کینسل بھی کر سکتے ہیں اور دوبارہ میسیج ریکارڈ کرکے بھیج سکتے ہیں۔

وائس میسیج کو انباکس میں جاکر ریکارڈ کیا جا سکے گا، یعنی صارف کو پیغام بھیجنا ہو ان باکس میں ان کا اکاؤنٹ تلاش کرکے وہاں پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر پر وائس میسیج کا فیچر بلکل اسی طرح کام کرتا ہے، جیسے واٹس ایپ یا پھر فیس بک میسیجر پر بھی کام کرتا ہے۔

اگرچہ ٹوئٹر نے وائس میسیج کے فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا ہے، تاہم اس باوجود ممکنہ طور پر بعض صارفین کو اس تک رسائی میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024