• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ماؤنٹ ایورسٹ میں پھنسے پاکستانی کوہ پیما کی مدد کی اپیل

شائع May 24, 2023
فوٹو: انسٹاگرام/اسد علی میمن
فوٹو: انسٹاگرام/اسد علی میمن

نیپال میں موجود دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے پاکستانی سفارتخانے سے کٹھمنڈو جانے کے لیے ائیر لفٹ کے انتظامات کرنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ 19 مئی کو اسد علی میمن نے ماؤنٹ ایورسٹ کامیابی سے سر کی تھی لیکن واپس آنے کے دوران ان کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔

اسد علی میمن نے ڈان کو بتایا کہ چوٹی سے اترنے کے دوران کیمپ 4 اور کیمپ 3 کے درمیان پھسل کر آئس اسکریو سے جا ٹکرائے جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

انہوں نے ڈان کو بتایا کہ پہاڑ کی چوٹی سے بیس کیمپ واپس آنے میں عام طور پر ایک یا دو دن لگتے ہیں لیکن ہاتھ پر چوٹ لگنے کی وجہ انہیں 3 دن کا وقت لگا ہے۔

اسد علی نے مزید بتایا کہ وہ ایک ہاتھ کی مدد سے 22 مئی کو بیس کیمپ پہنچنے میں کامیاب ہوئے جہاں انہیں ہنگامی طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ’ایک ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ جانے کی وجہ سے میں کٹھمنڈو تک کا سفر نہیں کرسکتا، اس کا واحد راستہ موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے بیس کیمپ سے ہوائی سفر ہے‘۔

24 سالہ کوہ پیما اسد علی میمن کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ نجی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔

جبکہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے کوہ پیما ہیں جن کا تعلق سندھ سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024